رسائی کے لنکس

سجل علی اور احد رضا میر کی منگنی


پاکستانی ٹی وی ڈراموں کی مقبول اداکارہ سجل علی اور اداکار احد رضا میر کی منگنی ہو گئی ہے۔ منگنی کا اعلان خود احد رضا میر نے انسٹاگرام کے ذریعے کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے اپنی اور سجل علی کی ایک تصویر اور خصوصی پیغام بھی اپنے مداحوں کے نام جاری کیا ہے۔

پیغام میں احد نے کہا ہے کہ انہیں انتہائی خوشی ہے کہ اپنے خاندانوں کی دعاؤں کے ساتھ ہم باضابطہ طور پر منگنی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔ ہمارا خاص دن، ہمارے خاندان، دوستوں اور مداحوں کی دعاؤں اور محبت سے مزید خاص بن جائے گا۔

دونوں فنکاروں نے اب تک کئی ڈراموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے جن میں یقین کا سفر اور آنگن سرفہرست ہیں۔

سجل علی پاکستانی ڈراموں کے ساتھ ساتھ ایک بھارتی فلم میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔ اس فلم میں بھارت کی شہرت یافتہ اداکارہ سری دیوی نے بھی ان کے ساتھ کام کیا تھا۔

سری دیوی نے سجل علی کی اداکاری کو اس حد تک سراہا تھا کہ ان کی پاکستان واپسی کے بعد انہوں نے ایک خصوصی ویڈیو پیغام بھی جاری کیا تھا جس میں وہ سجل کی یادوں کو دوہراتے ہوئے رو پڑی تھیں۔

دونوں فن کاروں کی منگنی کے موقع پر ان کی بہت سی ساتھی فنکاروں نے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا ہے۔ ان فن کاروں میں مائرہ خان، ایمن خان، مومل، منال خان اور دیگر شامل ہیں۔

XS
SM
MD
LG