رسائی کے لنکس

ایران پر کوئی حملے کی جرآت نہیں کرسکتا: صدر احمدی نژاد


ایرانی صدر محمود احمدنژاد نے ایران کی مسلح افواج کی تعریف کی ہےاور ملک کو اتنا مضبوط قرار دیا ہے کہ اس پر کوئی حملےکی جرات نہیں کر سکتا۔

انہوں نے اتوار کے روز تہران میں ایک سالانہ فوجی پریڈ سے سلامی لی جس میں فوجی، بکتر بند گاڑیاں ، بغیر پائلٹ کے نگران طیارے اور شہاب -3 سمیت ، جو ایران کے بقول دو ہزار کلومیٹر تک ما کر سکتا ہے، متعدد میزائل شامل تھے۔

ایک تقریر میں ایرانی صدر نے کہا کہ علاقے میں امریکی اور غیر ملکی فوجیوں کی موجودگی اس کے عدم استحکام کا سبب ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیاکہ ایسی فورسز علاقے سے چلی جائیں ۔

مسٹر احمدی نژاد نے دوسرے ملکوں پر یہ زور بھی دیا کہ وہ اسرائیل کی حمایت بند کردیں اور انہوں نے ایک بار پھر اسرائیل کی بربادی کی پیش گوئی کی ۔

اسی دوران ایرانی وزیر خارجہ نے دنیا سے مطالبہ کیاکہ وہ تمام ایٹمی ہتھیار ختم کرنےکے لیے ڈیڈ لائن طے کریں۔

XS
SM
MD
LG