رسائی کے لنکس

احمدی نژاد نیو یارک میں: پیر کو خطاب کریں گے


احمدی نژاد نیو یارک میں: پیر کو خطاب کریں گے
احمدی نژاد نیو یارک میں: پیر کو خطاب کریں گے

توقع ہے کہ وہ پیر کو اقوام متحدہ میں خطاب کریں گے اورکہیں گے کہ معاہدے میں تبدیلیاں کی جائیں اور یہ کہ ایران کو یورینیم افزودہ کرنے کا حق ہے۔

ایرانی صدر محمود احمدی نژاد اسلحے کے عدم پھیلاؤ سے متعلق کانفرنس میں شرکت کے لئے نیو یارک آرہے ہیں۔

توقع ہے کہ وہ مہینہ بھر جاری رہنے والی اس کانفرنس کے پہلے دن یعنی پیر کو اقوام متحدہ کے صدر دفتر، میں خطاب کریں گے۔ خیال ہے کہ وہ کہیں گے کہ اس معاہدے میں تبدیلیاں کی جائیں اور یہ کہ ایران کو یورینیم افزودہ کرنے کا حق ہے۔

نیو یارک کے لئے روانہ ہونے سے پیشتر مسٹر احمدی نژاد نے اسلحہ سازی اور اس کی ذخیرہ اندورزی کرنے والوں کی مذمت کی۔

ایران اسلحے کے عدم پھیلاؤ سے متعلق اس معاہدے پر دستخط کر چکا ہے جس کا مقصد دنیا بھر میں جوہری اسلحے کے پھیلاؤ کو روکنا ہے۔

تاہم امریکہ الزام عائد کرتا ہے کہ ایران چوری چھپے جوہری ہتھیار بنا رہا ہے۔ امریکہ اور اس کے اتحادی چاہتے ہیں کہ ایران پر چوتھی مرتبہ تعزیرات عائد کی جائیں تاکہ وہ یورینیم کو مقوی کرنا بند کر دے۔ ایران کا اصرار ہے کہ اس کا نیوکلئیر پروگرام شہری مقاصد کے لئے ہے۔

پیر ہی کے روز امریکی وزیرِ خارجہ ہلری کلنٹن بھی کانفرنس سے خطاب کریں گی۔

XS
SM
MD
LG