رسائی کے لنکس

صدر احمدی نژاد پرحملے کی تردید


ایران نے اْن خبروں کی تردید ہے جن میں کہا گیا تھا کہ صدر محمود احمدی نژاد کے قافلے پر بدھ کے روز ایک بم حملہ کیا گیاہے۔

سرکاری ٹی وی نے ایک باخبر صدارتی ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ صدر احمدی نژاد پر کوئی حملہ نہیں ہوا ہے اور اس بارے میں تمام خبریں غلط ہیں۔

اس سے پہلے بین الاقوامی خبررساں اداروں کا کہنا تھا ایرانی صدر مغربی شہرہمدان میں ایک کھیل کے میدان میں منعقد کیے گئے جلسے سے خطاب کرنے کے لیے جا رہے تھے کہ ان کے قافلے پر دیسی ساختہ دستی بم پھینکا گیا جس سے چند افراد زخمی ہوگئے تھے تاہم صدر اس میں محفوظ رہے۔

العربیہ ٹی وی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مشتبہ حملہ آور کو حراست میں لے لیا گیا تھا تاہم اس بارے میں تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

بعض اطلاعات کے مطابق بم اْس گاڑی کے قریب پھٹا جس میں صدارتی عملہ اور صحافی سفر کر رہے تھے اور صدر کی کار ان سے تقریباً ایک سو گز کے فاصلے پر تھی۔

صدر احمدی نژاد نے اس واقعے کے بعد جلسے سے خطاب کیا جس کو سرکاری ٹی وی نے براہ راست نشر کیا۔ اپنی تقریر میں ایرانی صدر نے بم حملے کا ذکر نہیں کیا اور ٹی وی پر وہ بظاہر خیریت سے نظر آئے۔

XS
SM
MD
LG