رسائی کے لنکس

صدر بائیڈن کا 19 کھرب ڈالر کا کرونا امدادی بل امریکی سینیٹ سے منظور


امریکی کانگریس کی عمارت، فائل فوٹو

امریکی سینٹ نے ڈیموکریٹس کی پیش کردہ بجٹ قرار داد کو منظور کر لیا ہے جس میں صدر جو بائیڈن کا 19 کھرب ڈالر کا کرونا وائرس امدادی بل بھی شامل ہے۔

بجٹ قرارداد پر نائب صدر کاملا ہیرس نے ٹائی بریکر ووٹ ڈالا۔ ڈیموکریٹس اب اس بل کو امریکی ایوان ِ نمائندگان میں منظوری کے لئے پیش کریں گے۔

پندرہ گھنٹےکی طویل بحث اور متعدد ترامیم پر ووٹنگ کے بعد بھی قرار داد سینیٹ میں جماعتی بنیادوں پر 50 کے مقابلے میں 50 ووٹ سے برابر تھی، جس پر نائب صدر کاملا ہیرس کے ٹائی بریکر ووٹ سے بل قلیل حمایت کے ساتھ منظور ہوا۔

آخری ووٹ سے پہلے ڈیموکریٹس نے بعض معاملات جن میں کی سٹون ایکس ایل پائپ لائن اور امریکہ میں رہنے والے غیر قانونی تارکین وطن کے معاملے میں سمجھوتے کی آفر کی تھی۔

یہ پہلا موقع ہے کہ نائب صدر کاملا ہیرس نے کسی بھی قانون سازی کے دوران ٹائی بریکر ووٹ ڈالا ہے

فیس بک فورم

XS
SM
MD
LG