رسائی کے لنکس

ایئر کینیڈا کے 38 سو ملازمین کی ہڑتال


ایئر کینیڈا کے 38 سو ملازمین کی ہڑتال
ایئر کینیڈا کے 38 سو ملازمین کی ہڑتال

کینیڈا کی فضائی کمپنی ایئر کینیڈا کے تقریباً 3800 کارکن ہڑتال پر ہیں ، جس کے باعث طیاروں کی پروازوں میں تاخیر ہورہی ہے، تاہم کوئی پرواز منسوخ نہیں کی گئی۔ ہڑتال میں کمپنی کے سیلز اور کسٹمر سروس سے متعلق اہل کار شریک ہیں۔

سیلز اینڈ کسٹمر سروس کے کارکنوں کی یونین نے بدھ کے روز کہا کہ وہ حکومت کی جانب سے کارکنوں کو زبردستی کام پر بھیجے جانے سے قبل فضائی کمپنی کے ساتھ کسی معاہدے پر پہنچنے کی کوشش کررہے ہیں۔

کینیڈا کی وزیر محنت لیسا رائٹ نے منگل کو ہڑتالی ملازموں کو خبردار کیاتھا کہ وہ انہیں کام پر واپس بھیجنے کے لیے نیا قانون متعارف کرائیں گی۔

ایئر کینیڈا نے اپنے 1700 منیجروں کو ہڑتالی ملازمین کی جگہ ٹکٹوں اور چیک ان کی ذمہ داریاں نبھانے کے لیے ملک بھر میں بھیج دیا ہے۔

صارفین کی جانب سے ایئر کینیڈا کو وصول ہونے والی ٹیلی فون کالیں جواب کے لیے امریکہ منتقل کی جارہی ہیں۔

ایئر کینیڈا اس مسئلے کے حل کے لیے پائلٹوں، اور فلائٹ سے متعلق دیگر یونینز کے عہدے داروں سے رابطے میں ہے۔

ہڑتالی ملازمین کے مطالبات میں پنشن سرفہرست ہے۔

XS
SM
MD
LG