رسائی کے لنکس

ایئر انڈیاکے ہڑتالی ملازموں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ


ایئر انڈیاکے ہڑتالی ملازموں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ
ایئر انڈیاکے ہڑتالی ملازموں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ

بھارتی حکومت کے شہری ہوابازی کے وزیر نے ائیرانڈیا پر زور دیا ہے کہ وہ ایک عشرے سے زیادہ عرصے میں ہونے والے ملک کے بدترین فضائی حادثے کے چند دنوں کے بعد ہڑتال پر جانے والے اپنے کارکنوں کے خلاف سخت کارروائی کرے۔

شہری ہوابازی کے وزیر پرافل پٹیل نے بدھ کے روز ہڑتال کی مذمت کرتے ہوئے اسے غیر ذمہ دارانہ اقدام قراردیا۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ حکومت اس سلسلے میں ایئر انڈیا کی انتظامیہ کے کسی بھی اقدام کی حمایت کرے گی۔

منگل کے روز دو یونینوں کے تقریباً 15 ہزار کارکن کمپنی کے اس حکم کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ہڑتال پر چلے گئے جس کے تحت انہیں منگلور کے حادثے کے بارے میں میڈیا سے بات چیت کی ممانعت کی گئی تھی ۔ ہفتے کے روز منگلور کے اس فضائی حادثے میں 158 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔یونین کے عہدے داروں کا کہنا ہے کہ کارکن تنخواہوں کے ایک تنازع پر بھی متفکر ہیں۔

اس ہڑتال سے ایئر انڈیا کی سرگرمیاں مفلوج ہوکررہ گئی ہیں اور کمپنی کو بدھ کے روز کم ازکم 76 ملکی اور بین الاقوامی پروازوں کو منسوخ کرنا پڑا، جس کے نتیجے میں ہزاروں مسافر پھنس کررہ گئے۔

ایئر انڈیا اور یونینوں کے نمائندے بدھ کی رات مذاکرات کررہے ہیں۔



XS
SM
MD
LG