رسائی کے لنکس

کینز فلمی میلہ: فیشن شو میں ایشوریا رائے کی شرکت


انہوں نے اس تقریب کے عنوان کی مناسبت سے گولڈن کلر کی ساڑھی زیب تن کی ہے جسے ترن تہلانی نے ڈیزائن کیا ہے۔ جن کے ملبوسات فیشن شو میں بھی شامل ہیں۔

فرانس میں جاری 66 کینز فلمی میلے میں فلموں کی نمائش اور خصوصی تقریبات کا سلسلہ ابھی جاری ہے۔ جمعرات کی شام اس میلے میں 'سینما اگینسٹ ایڈز' کی ایک شاندار تقریب منعقد ہوئی جہاں ایشوریا رائے گولڈن نیٹ کی ساڑھی میں ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہوئیں۔
'امفار' کی بیسویں سالانہ تقریب کو گولڈ( سونے) کے ساتھ منسوب کیا گیا تھا، اسی مناسبت سے تقریب کے لیے ڈریس کی تھیم (گولڈ) یا سنہری رنگ تھا۔
ایشوریا رائے امفار (امریکی فلاحی ادارہ برائے ایڈزریسرچ ) کے سپورٹرزمیں شامل ہیں اور اس سے قبل کئی بار ایم فار کی تقریبات میں شرکت کرتی رہی ہیں۔
ریڈ کارپٹ پر گولڈ کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انھوں نےکہا کہ ،'' گولڈ ہندوستان میں ایک روایتی زیور سمجھا جاتا ہے بلکہ اس کی بہت عزت کی جاتی ہے یہ ہمارے لیے بہت قیمتی ہے اور ایک اچھی سرمایہ کاری بھی ہے۔''
اپنے لباس کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے اس تقریب کے عنوان کی مناسبت سے گولڈن کلر کی ساڑھی زیب ِتن کی ہے جسے ترن تہلانی نے ڈیزائن کیا ہے۔ جن کے ملبوسات فیشن شو میں بھی شامل ہیں۔
انھوں نے کہا کہ وہ اس تقریب کے مقصد کو بہت اہم سمجھتی ہیں اور چاہتی ہیں کہ زیادہ سے زیادہ ملبوسات اور زیورات نیلامی میں خریدے جائیں۔
امفارکے فیشن شو میں 40 سے زائد مشہور ماڈلز نے حصہ لیا جنہوں نے گولڈن لباس اور گولڈ زیورات کے ساتھ ریمپ پر واک کی۔ جبکہ اس تقریب میں ہالی وُوڈ کی بیشتر مشہور ادکاراوں نے شرکت کی جن میں شیرون اسٹون کا نام قابل ذکر ہے جو امفار کی انیس تقریبات میں شرکت کرچکی ہیں جنھیں اس نیلامی میں سب سے زیادہ زیوارت خریدنے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔
تقریب کے دوسرے حصہ میں ایڈز ریسرچ کے لیے چندہ جمع کرنے کے لیے ایک نیلامی کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں دنیا کے مشہور برانڈ ، ڈریس ڈیزائنرز ملبوسات اور ڈیزائنرز زیورات کی نیلامی کی گئی۔
ایشوریا رائے گذشتہ کئی برسوں سے کینز فلمی میلے میں ایک انٹرنشنل کاسمیٹکس کی برانڈ ایمبیسیڈر کے طورشرکت کر رہی ہیں جبکہ ان کے علاوہ سونم اور فریدا پینٹو بھی کانز فلمی میلے میں برانڈ ایمبیسیڈر کی حیثیت سے موجود ہیں۔ کینز میلے میں انڈین فلم انڈسٹری کے سو سالہ جشن کے سلسلے میں فلم بمبئی ٹاکیز کو خصوصی نمائش کے لیے پیش کیا گیا جبکہ کانزفلمی میلہ سال 2013 میں جیوری کے ناموں میں ودیا بالن کا نام بھی شامل ہے۔
XS
SM
MD
LG