رسائی کے لنکس

عراق: القاعدہ نے اپنے دو نئے لیڈر مقرر کردیے


عراق: القاعدہ نے اپنے دو نئے لیڈر مقرر کردیے
عراق: القاعدہ نے اپنے دو نئے لیڈر مقرر کردیے

عراق میں القاعدہ نے کہا ہے کہ اس نے پچھلے مہینے امریکی اور عراقی فورسز کے ایک چھاپے میں ہلاک ہونے والے اپنے دو لیڈروں کی جگہ دو نئے لیڈر مقرر کرر د یئے ہیں۔

اسلام پسندوں کی ایک ویب سائٹ پر پوسٹ ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ اسلامک سٹیٹ آف عراق‘ نامی گروپ نے ابوبکرالبغدادی الحسینی القریشی کو اپنے امیر کے طورپر منتخب کرلیا ہے۔ گروپ نے ابوعبداللہ الحسنی القریشی کو بھی اس تنظیم میں ایک اعلیٰ عہدہ دیا ہے۔

یہ تقریریاں ، گروپ کی جانب سے الناصر الدین اللہ ابو سلیمان کے نام کا اعلان وزیرِ جنگ کے طورپر کرنے کے دو روز بعد عمل میں آئی ہیں۔

امریکی اور عراقی فورسز نے عراق میں القاعدہ کے دو لیڈروں ابو ایوب المصری اور ابو عمر البغدادی کو اپریل میں تکریت شہر کے نزدیک شمال میں ایک چھاپہ مار کارروائی میں ہلاک کردیا تھا۔



XS
SM
MD
LG