رسائی کے لنکس

الشباب نئے نام سے ’ٹوئٹر‘ پر


ٹوئٹر نے اکاؤنٹ کو اُس وقت بند کیا جب الشباب نے نیروبی کےشاپنگ مال پر ہونے والے مہلک حملوں کی ذمہ داری قبول کی

ہفتے کو اکاؤنٹ کی منسوخی کے بعد، شدت پسند گروپ ’الشباب‘ پھر سے سماجی رابطے کی سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر نمودار ہوگیا ہے۔

ٹوئٹر نے اکاؤنٹ کو اُس وقت بند کیا جب الشباب نے نیروبی کےشاپنگ مال پر ہونے والے مہلک حملوں کی ذمہ داری قبول کی۔

تاہم، یہ شدت پسند گروپ کچھ ہی دیر میں سائٹ پر واپس آچکا تھا۔ اِس بار، اُس نے کچھ مختلف نام درج کیا اور پیر کے روز سے اپنے پیغام پھر سے شائع کرنا شروع کر دیے ہیں۔

منسوخی سے قبل، الشباب نے ویسٹ گیٹ مال پر ہونے والے حملوں کی تفاصیل پر مبنی پیغامات جاری کیے، جِن شدت پسند حملوں میں 60سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔

الشباب کو تیسری بار ٹوئٹر سے خارج کیا گیا ہے۔

اُس کے پچھلے اکاؤنٹس اُس وقت معطل ہوئے تھے، جب شدت پسندوں نے فرانس کے ایک فوجی کو ہلاک کرنے کے بعد اُس کی تصاویر شائع کیں، اور بعد میں صومالیہ کے صدر کو دھمکیاں دیں۔
XS
SM
MD
LG