رسائی کے لنکس

البانیہ میں پرتشدد مظاہرے ، تین افراد ہلاک


البانیہ، مظاہرین پولیس پر پتھراؤ کررہے ہیں
البانیہ، مظاہرین پولیس پر پتھراؤ کررہے ہیں

البانیہ کی حزب مخالف سوشلسٹ پارٹی نے کہا ہے کہ وہ ہلاک ہونے والوں کے سوگ کے بعد مزید حکومت مخالف مظاہرے کرے گی جب کہ وزیر اعظم سیلی بریشانے اپنے مخالفین پر تیونس اندا ز کی بغاوت کو ہوا دینے کا الزام لگایا ہے۔

عالمی برداری نے البانیہ کے شہریوں پرامن رہنے کی اپیل کی ہے جہاں دارالحکومت ترانہ میں حکومت مخالف مظاہروں کے پرتشدد ہونے کے نتیجے میں کئی افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

ہفتے کے روز ترانہ میں یورپی یونین، امریکہ اور یورپی تعاون اور سیکیورٹی کی تنظیم کی جانب سے جاری ہونے والے ایک مشتر کہ بیان میں جمعے کےمظاہرے میں کم ازکم تین افراد کی ہلاکتوں پر گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا۔

احتجاج کے دوران مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں سے درجنوں افرا دزخمی بھی ہوئے۔

البانیہ کی حزب مخالف سوشلسٹ پارٹی نے کہا ہے کہ وہ ہلاک ہونے والوں کے سوگ کے بعد مزید حکومت مخالف مظاہرے کرے گی جب کہ وزیر اعظم سیلی بریشانے اپنے مخالفین پر تیونس اندا ز کی بغاوت کو ہوا دینے کا الزام لگایا ہے۔ وہ کئی افراد کی ہلاکتوں کے نتیجے میں تیونس کے صدر کی برطرفی کا حوالہ دے رہے تھے۔

ٹیلی ویژن پر ایک بیان میں مسٹر بریشا نے کہا کہ البانیہ میں تیونس جیسے حالات پیدا نہیں ہوں گے۔

البانیہ کے پراسیکیوٹر کے دفتر نے کہاہے کہ کم ازکم چھ سپاہیوں کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کردیے گئے ہیں جن کے بارے میں خیال ہے کہ وہ گولیاں چلانے کے ذمہ دارتھے۔

XS
SM
MD
LG