رسائی کے لنکس

علی ظفر کا منفرد انداز ماڈلنگ اور پینٹنگ ساتھ ساتھ


علی ظفر نے اسٹیج پر موجود ماڈل کو پہلے ایک سفید کپڑے میں لپیٹا پھر آہستہ آہستہ آرٹسٹک انداز میں اس لبادے کو کھول کر ماڈل کے چہرے کو ڈھانپ دیا۔ کینوس پر برش کے ذریعے رنگوں کی جگہ پگھلی ہوئی چاکلیٹ استعمال کی اور نئے خدوخال تخلیق کئے اور اپنی مصورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا

راک اسٹار علی ظفر کی گلوکاری اور اداکاری کے دیوانے تو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں پھیلے ہوئے ہیں۔ لیکن، کراچی میں ہونے والے فیشن شو کے بعد لوگ ان کے فائن آرٹس کے شعبے میں مہارت کے بھی مداح ہوگئے۔

کراچی میں سجائی گئی شام میں جو فیشن شو منعقد کیا گیا اس کے ملبوسات میں چاکلیٹ کی آمیزش نمایاں تھی جس نے اس فیشن شو کو ایک نیا روپ دے دیا۔

علی ظفر نے اپنے مخصوص دل موہ لینے والے انداز میں اسٹیج پر اینٹری دی جو مختلف حوالوں سے خاصی ڈرامائی رہی۔

علی ظفر نے اسٹیج پر موجود ماڈل کو پہلے ایک سفید کپڑے میں لپیٹا پھر آہستہ آہستہ آرٹسٹک انداز میں اس لبادے کو کھول کرماڈل کے چہرے کو ڈھانپ دیا۔ کینوس پر برش کے ذریعے رنگوں کی جگہ پگھلی ہوئی چاکلیٹ استعمال کی اور نئے خدوخال تخلیق کئے اور اپنی مصورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

اپنی تخلیق کو علی ظفر نے حاضرین اور کیمروں کے سامنے پیش کیا تو ایسا چہرہ سامنے آیا جسے ایک تتلی نے ڈھک رکھا تھا۔

علی ظفر نے کہا کہ انہوں نے اپنی پینٹنگ کے ذریعے عورت کی خوبصورتی کے کئی روپ دکھائے ہیں۔ میں عورت کی آزادی، عمر کی قید سے آزاد خوبصورتی اور اپنے ٹیلنٹ کی بنیاد پر نمایاں ہوتی اور جگہ بناتی عورت کو اپنے طور پر پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔

علی نے اسٹیج پر فائن آرٹس اور پرفارمنگ آرٹ کو یکجا کیا تو دیکھنے والوں نے علی کی صلاحیتوں کو دل کھول کر سراہا اور بھرپور تالیوں کی صورت میں انہیں خوب داد دی۔

XS
SM
MD
LG