رسائی کے لنکس

logo-print

’ٹوٹل سیاپا‘ علی ظفر فلم کا پریمئیر پاکستان میں کرنے کے خواہشمند


پاکستانی گلوکار اور اداکار علی ظفر کہتے ہیں کہ ’ٹوٹل سیاپا‘ کا پرومو پاکستان میں ’ہٹ‘ ہوگیا اور اب لوگ فلم کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں۔

’ٹوٹل سیاپا‘ علی ظفر کی 7مارچ کو آنے والی نئی بالی ووڈ فلم کا نام ہے۔ سوچئے اگر بالی ووڈ فلم کا ’گرینڈ پریمئر‘ پاکستان میں ہو تو فلم بینوں کے لئے کتنا بڑا ایونٹ ہوگا۔ ہے نا؟ علی ظفر اس خیال کو حقیقت میں بدلنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

’انڈو ایشین نیوز سروس‘ کے حوالے سے ’این ڈی ٹی وی‘ کا کہنا ہے کہ ممبئی میں ’زی سنے ایوارڈز‘ کی تقریب سے خطاب میں علی ظفر اس خیال کا کھل کر اظہار کرچکے ہیں۔

پاکستانی سنگر اینڈ ایکٹر علی ظفر کہتے ہیں کہ ’ٹوٹل سیاپا‘ کا پروموو پاکستان میں ’ہٹ‘ ہو گیا ہے اور اب لوگ فلم کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں۔ اگر تمام معاملات درست چلتے رہے تو وہ فلم کا پریمیر پاکستان میں کریں گے۔ وہاں لوگ بے تابی سے ان کی فلم کے منتظر ہیں، پاکستان میں بالی وُڈ فلم کا پریمیر ایک بڑا ایونٹ ہوگا۔

علی ظفر پریمیر میں کرکٹر شاہد آفریدی کو بھی بلانے کے منتظر ہیں۔ شاہد آفریدی کانام انہوں نے اپنی فلم کے ایک مزاحیہ مکالمے میں بھی برملا استعمال کیا ہے۔ علی ظفر کا کہنا ہے کہ انہیں امید ہے کہ شاید آفریدی کی آمد سے ہم سب محظوظ ہوں گے اور شاہد اس مکالمے سے۔

فلم ’ٹوٹل سیاپا‘ کو ڈائریکٹ کیا ہے ای نواس نے جبکہ فنکاروں میں شامل ہیں یمی گوتم، کرن کھیر اور انوپم کھیر۔ فلم سات مارچ کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
XS
SM
MD
LG