رسائی کے لنکس

پرانی کہانی پر نئی تھری ڈی فلم۔ ایلس ان ونڈرلینڈ


پرانی کہانی پر نئی تھری ڈی فلم۔ ایلس ان ونڈرلینڈ
پرانی کہانی پر نئی تھری ڈی فلم۔ ایلس ان ونڈرلینڈ

جدید ادب میں بچوں کی ایک سب سے مقبول کہانی ایک بارپھر سکرین پر تھری ڈی شکل میں Alice in Wonderland کے نام سے سامنے آئی ہے۔اس فلم کے ہدایت کار ٹم برٹن ہیں اور فن کاروں میں جونی ڈیپ شامل ہیں۔

1865 ء میں لوئس کیرل کی تصنیف Alice's Adventures in Wonderland جب پہلی بار شائع ہوئی تو اسے بچوں میں بے پناہ مقبولیت حاصل ہوئی تھی۔ اور پھر جب فلم کا دورشروع ہواتو کہانی کی ننھی لڑکی اور خرگوش کے بل میں اس کی سیرنے کئی فلم سازوں کی توجہ اس موضوع کی جانب مبذول کرائی اور پھر اس حوالے سے کئی فلمیں سامنے آئیں۔ اس سلسلے کی تاز ہ ترین فلم میں ٹم برٹن نے اسی انداز کے موضوعات چنے ہیں جو Beetlejuice، Edward Scissorhands اور Charlie and the Chocolate Factor میں پیش کیے گئے تھے۔

اس تازہ ترین فلم میں ، جسے لنڈا وول ورٹن نے اصل کتاب Through The Looking Glass سے ماخوذ کیا ہے، ایک بڑی عمر کی ایلس اپنی پہلی سیر کے ایک عشرے کے بعد ونڈرلینڈ واپس آتی ہے۔

والٹ ڈزنی پکچرز کی طرف سے پیش کی جانے والی اس فلم میں جانی ڈیپ نے میڈ ہیٹر اور میا واسی کواسکا نے 19 سالہ ایلس کا کردار اداکیا ہے جو اس تصوراتی دنیا میں واپس آتی ہے جہاں وہ اپنے بچپن میں گئی تھی۔ و ہ اپنے بچپن کے دوستوں، وائٹ ربیٹ ، Tweedledee، Tweedledum، Dormouse اور میڈ ہیٹر سے ملتی ہے۔ اپنے اس تخیلاتی سفر میں اپنی اصل منزل حاصل کرلیتی ہے اور ریڈ کوئین کے دہشت کے عہد کا خاتمہ کردیتی ہے۔ اس فلم میں این ہیتھوے، ہیلینا بون ہام کارٹر ، ایلن رک مین، مائیکل شین اور کرسپن گلور نے بھی اداکاری ہے۔

جب ایلس کو اپنے گائیڈ میڈ ہیٹر سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ سب کچھ بدل گیا ہے تو وہ اس بارے میں سوچ میں پڑجاتی ہے کہ آیا وہ Jabberwocky کو مار کر ونڈرلینڈ کو اس کی پرانی شکل میں واپس لے آئے جو ایک خوبصورت دنیا تھی ۔

آسٹریلوی اداکارہ میا واسی کواسکا، جنہوں نے فلم میں ایلس کا کردار ادا کیا ہے ، کہتی ہیں کہ بہت سے لوگ اپنی زندگی کے اس دور میں ایسے تجربات سے گذرتے ہیں ، جن سے ایلس گذر رہی ہے۔ اور میں نے خود کو اس کی جگہ پررکھتے ہوئے اپنا رول کیا ہے ۔

اس نئی تھری ڈی فلم میں میڈ ہیٹر کا کردار ادا کرنے والے جونی ڈیپ کی ہدایت کار برٹن کے ساتھ یہ ساتویں فلم ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے فلم میں وہی کچھ کیا ہے جو ٹم برٹن چاہتے تھے۔یہ میرے لیے ایک چیلنج کردار تھا اور خود کو اس کردار کے مطابق ڈھالنا خاصا مشکل کام تھا۔

اس فلم میں مائیکل شین نے وائٹ ریبٹ کا کردار ادا کیا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ بہت سے لوگوں کی طرح غالباً مجھے بھی کتاب کو پڑھنے سے پہلے ہی ونڈر لینڈ کی ایلس کے کردار کا علم تھا۔ میرا خیال ہے کہ اس کہانی کا حسن یہ ہے کہ یہ ہمیں زندگی کے اصل حقائق سے آگاہ کرتی ہے۔

XS
SM
MD
LG