رسائی کے لنکس

9/11کے سرغنے کو ممکنہ سزائے موت کے خلاف امریکہ کو بن لادن کا انتباہ


اوسامہ بن لادن (فائل فوٹو)
اوسامہ بن لادن (فائل فوٹو)

اوسامہ بن لادن نے دھمکی دی ہے کہ اگر امریکہ نے دہشت گردوں کے 11 ستمبر2001 ءکے حملوں کے مبیّنہ سرغنے کو سزائے موت دی تو القاعدہ کے لوگ جِس کسی امریکی کو پکڑیں گے اُسے ہلاک کردیں گے۔

عرب ٹیلی ویژن نیٹ ورک ‘الجزیرہ’ نے جمعرات کے روز ایک ایسی صوتی ریکارڈنگ نشر کی ہے جِس میں بن لادن نے خاص طور پر خالد شیخ محمد کا ذکر کیا ہے ، جِس کے خلاف امریکہ کی کسی وفاقی عدالت یا کسی فوجی ٹریبیونل میں مقدمہ شروع ہونے والا ہے۔

خالد شیخ محمد اور مبیّنہ طور پر شریکِ سازش چار افراد کو امریکہ میں 2001 کے حملوں کے سلسلے میں قتل اور دہشت گردی سمیت مختلف الزامات کے تحت موت کی سزا سنائى جاسکتی ہے۔

بن لادن نے اپنے صوتی بیان میں یہ بھی کہا ہے کہ امریکی صدر براک اوباماافغانستان میں جنگ کو پھیلاتے ہوئے ، القاعدہ کے قیدیوں پر ظلم ڈھاتے ہوئے اور فلسطینی زمین پر اسرائیلی قبضے کی حمایت کرتے ہوئے اپنے پیش روجارج ڈبلیو بُش کے نقشِ قدم پر چل رہے ہیں۔

غیر جانبدار ذرائع سے اس ریکارڈنگ کے ثقہ ہونے کی فوری طور پر تصدیق نہیں ہوئى۔

XS
SM
MD
LG