رسائی کے لنکس

القاعدہ کا ایک اہم کمانڈر ہلاک


القاعدہ کا ایک اہم کمانڈر ہلاک
القاعدہ کا ایک اہم کمانڈر ہلاک

امریکی انٹیلی جنس کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ القاعدہ کا تیسرا بڑا رہنماء مصطفی ابو الیزید اپنے اہل خانہ کے ہمراہ پاکستان میں امریکی ڈرون حملے میں ہلاک ہوگیا ہے۔ اس اہم رہنماء کی ہلاکت کو القائدہ کے لیے ایک بہت بڑا دھچکا قرار دیا جارہا ہے۔

نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر انٹیلی جنس حکام نے بتایا کہ ان کے پاس الیزید کی ہلاکت کے بارے میں”ٹھوس شواہد“موجود ہیں جو پاکستان کے قبائلی علاقوں میں ڈرون میزائل حملے میں ہلاک ہوگیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان رابرٹ گبس نے الیزید کی ہلاکت کی خبر کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہلاکت دہشت گردی کے نیٹ ورک پر بہت بڑی ضرب ہے۔ گبس نے منگل کو ایک بریفنگ میں کہا کہ الیزید پچھلے مہینے ایک ڈرون حملے میں ہلاک ہوا۔

ابو الیزید اسامہ بن لادن اور ایمن الظواہری کے بعد القاعدہ تنظیم کا تیسرا بڑا رہنماء تھا اور اس کی ہلاکت کو انسداد دہشت گردی کی کوششوں کے سلسلے میں ایک بڑی کامیابی قرار دیا جارہا ہے۔

غیر سرکاری انٹیلی جنس اداروں کے مطابق بعض انتہا پسند مذہبی تنظیموں کی ویب سائٹس پر بھی اس کی ہلاکت کی اطلاع دی گئی ہے۔

مصری نژاد مصطفی ابو الیزیدکو شیخ سعید المصری کے نام سے بھی جانا جاتاتھا ۔وہ افغانستان اور پاکستان میں القاعدہ کی کارروائیوں کے لیے مالی وسائل کی فراہمی کا ذمہ دار تھا۔

XS
SM
MD
LG