رسائی کے لنکس

ہسپانوی مغویوں کی رہائی کی متضاد اطلاعات


دوہسپانوی امدای کارکنوں البرٹ ویلالٹا اور راگ پاسکوئل کو پچھلے نومبر میں ماریطانیہ میں اپنی ایک خاتون کارکن ساتھ کے اغوا کرلیا گیاتھا ۔ تاہم خاتون کارکن کو مارچ میں چھوڑ دیا گیاتھا۔ امدادی کارکنوں کی رہائی کے بارے میں متضاد اطاعات ہیں۔

ایک سال قبل موریطانیہ سے اغوا کئے گئے دو ہسپانوی امدادی کارکنوں کی رہائی کے بارے میں متضاد اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ مگرالعربیہ ٹیلی ویژن کے مطابق شمالی افریقہ میں القاعدہ کی شاخ نے ہسپانوی مغویوں کو رہا کردیا ہے۔

ہسپانوی اخبار الپائس اور العربیہ ٹیلی ویژن نے اپنی رپورٹوں میں کہا ہے کہ اسلامک مغرب میں موجود القاعدہ نے دو ہسپانوی مغویوں کو رہا کردیا ہے۔

تاہم فرانسیسی نیوز ایجنسی اے ایف پی نے ہسپانوی حکومت کے ایک عہدے دار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی تک رہائی عمل میں نہیں آئی ۔عہدے دار کا کہناتھا کہ اسپین مغویوں کی واپسی کے لیے کام کررہا ہے۔

دوہسپانوی امدای کارکنوں البرٹ ویلالٹا اور راگ پاسکوئل کو پچھلے نومبر میں ماریطانیہ میں اپنی ایک خاتون کارکن ساتھ کے اغوا کرلیا گیاتھا ۔ تاہم خاتون کارکن کو مارچ میں چھوڑ دیا گیاتھا۔ اغوا کاروں نے ان امدادی کارکنوں کو پڑوسی ملک مالی میں رکھا ہوا تھا۔

پچھلے ہفتے بارسلونا میں قائم امدادی ادارے سالیڈیرٹی ایکشن نے کہا تھا کہ اس کے دونوں مغوی کارکن زندہ اور صحت مند ہیں۔

XS
SM
MD
LG