رسائی کے لنکس

القاعدہ کےامریکی ترجمان کامسلمانوں سےحملےکا مطالبہ


فائل فوٹو
فائل فوٹو

غدان کیلیفورنیا میں پلا بڑھا جہاں اُس نے اسلام قبول کیا۔ وہ 2004ء سے ایف بی آئی کو مطلوب ہے، جِس نے اُن کی گرفتاری کی اطلاع پر دس لاکھ ڈالرکا انعام رکھا ہے

القاعدہ کے ایک امریکی نژاد ترجمان نے امریکہ اور یورپ میں رہنے والے مسلمانوں پرزور دیا ہے کہ وہ اپنے ملکوں پر حملے کریں۔

ہفتے کو عسکریت پسند ویب سائٹ پردکھائی جانے والی ایک وِڈیو میں آدم غدان نے مسلمانوں سے، جو اُن کے بقول پیرس، لندن اور ڈیٹرائٹ کے خستہ حال مضافات میں رہتے ہیں کہا ہے کہ یہ حملے اپنا مذہبی فرض اور ذمہ داری سمجھ کر کریں۔

غدان کیلیفورنیا میں پلا بڑھا جہاں اُس نے اسلام قبول کیا۔ وہ 2004ء سے ایف بی آئی کو مطلوب ہے، جِس نے اُن کی گرفتاری کی اطلاع دینےپردس لاکھ ڈالر کا انعام رکھا ہے۔

ایف بی آئی نے کہا ہے کہ وہ 1990کی دہائی میں پاکستان منتقل ہوگیا تھا اور کئی برس بعداُس نے القاعدہ کے ایک تربیتی کیمپ میں شرکت کی۔ بعد میں اُنھوں نے دہشت گرد نیٹ ورک کے لیے مترجم اور مشیر کے طور پر کام کیا۔

اکتیس سالہ امریکی کئی ناموں سےجانا جاتا ہے، جِن میں یحیٰ مجادین آدمز اور عزام الامریکی کے نام شامل ہیں۔

XS
SM
MD
LG