رسائی کے لنکس

لانگ مارچ میں ہرقیمت پر شرکت کریں گے، الطاف حسین


ایم کیوایم، جمہوریت پسندجماعت ہے جو ڈاکٹر طاہر القادری کے 14جنوری کو ہونے والے لانگ مارچ ہر قیمت میں شرکت کرے گی: الطاف حسین

پاکستان میں حکومت کی اتحادی جماعت 'متحدہ قومی موومنٹ' کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ ان کی جماعت ہر قیمت پر 14 جنوری کو ہونے والے لانگ مارچ میں شرکت کرے گی۔

اس بات کا اعلان انہوں نے جمعرات کی شام کراچی کے 'جناح گراوٴن' ڈمیں موجود اپنی پارٹی کے عہدیداروں سے ٹیلی فون پر خطاب کے دوران کیا۔

لندن سے اپنے خطاب میں متحدہ کے قائد کا کہنا تھا کہ وہ اردو بولنے والوں کے لیے نیا صوبہ نہیں چاہتے۔ لیکن، ان کے بقول "اگر بلدیاتی نظام نہیں دیا گیا تو اردو بولنے والے سندھی، سندھ کی تقسیم کے نعرے پرمجبور ہوجائیں گے"۔

انہوں نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ 'ایم کیو ایم' جمہوریت پسند جماعت ہے جو تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کے 14جنوری کو ہونے والے لانگ مارچ میں ہر قیمت میں شرکت کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ کہیں نہیں لکھا کہ ہم اگر حکومت میں شامل ہیں تو لانگ مارچ میں شرکت نہیں کرسکتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں پیپلزپارٹی اور دیگر مذہبی و سیاسی جماعتیں بھی لانگ مارچ کرتی رہی ہیں۔

متحدہ کے رہنما نے سوال کیا کہ پاکستان سے لوکل باڈیزکاخاتمہ کیوں کیاگیا؟ ان کے بقول، "لوکل باڈیز کے نظام پر سندھی قوم پرستوں کی ناراضی کی فکر ہے لیکن اردو بولنے والے قوم پرستوں کی کوئی فکر نہیں"۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 'ایم کیوایم' ملک میں صحیح جمہوری نظام کیلئے جدوجہدکررہی ہے۔ الطاف حسین نے کہا کہ وہ ثابت کرسکتے ہیں کہ بانی پاکستان قائد اعظم برطانوی بادشاہ کے وفادار تھے۔

انہوں نے کہاکہ وہ 22سال سے جلاوطن ہیں لیکن اس طویل مدت میں بھی وہ اپنے کارکنوں سے سب سے زیادہ قریب رہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اپنے کارکنوں سے کوئی دوسرا جلا وطن پاکستانی رہنما اتنا قریب نہیں رہا جتنے وہ رہے ہیں۔

دوران خطاب انہوں نے پاکستان واپسی کے لئے عہدیداروں سے ان کی مرضی پوچھی جس پر عہدیداروں نے جواب دیا کہ موجودہ حالات اور امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر یہی بہتر ہے کہ وہ وطن واپس نہ آئیں۔
XS
SM
MD
LG