بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کے جنوب میں تقریباً تیرہ ہزار فٹ کی بلندی پر واقع امر ناتھ غار کی سالانہ یاترا سخت ترین حفاظتی انتظامات میں جاری ہے۔ اب تک دو لاکھ چالیس ہزار ہندو عقیدت مندوں نے غار میں موجود برف کے بنے 'شیو لنگم' کے درشن کئے ہیں۔
بھارتی کشمیر: سخت سکیورٹی کے دوران امرناتھ یاترا جاری
5
یاتریوں کے سفر کو آسان بنانے کے لئے کئی جگہوں پر گلیشئرز کو توڑ کر راستہ بنایا گیا ہے جس پر ماہرینِ ماحولیات نے اعتراض کیا ہے۔
6
امرناتھ کی یاترا پر آنے والوں میں عام ہندو عقیدت مندوں کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں سادھو سنت بھی شامل ہوتے ہیں۔
7
یاتری بلند و بالا اور دشوار پہاڑی دروں سے پیدل سفر کرتے ہوئے یا گھوڑوں پر سوار ہوکر امرناتھ غار تک پہنچتے ہیں۔ کئی یاتری پالکیو ں میں سوار ہونا پسند کرتے ہیں جنہیں مقامی مسلمان اپنے کندھوں پر اٹھاتے ہیں-
8
یاترا میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین عقیدت مندوں کی ایک بڑی تعداد بھی حصہ لیتی ہے۔