رسائی کے لنکس

نوجوان گلوکارہ آئمہ بیگ کا نیا عزم اور مبشر لقمان کا نیا روپ


آئمہ بیگ اور مبشر لقمان نے مل کر ’سنگ اے سونگ ۔۔ سیو اے لائف‘ کے تحت ایک گانا گایا ہے جس سے ہونے والی آمدنی شوکت خانم اسپتال کے مریضوں کے علاج پر خرچ کی جائے گی

گانے کو شوقیہ طور پر اپنانے والی نوجوان گلوکارہ آئمہ بیگ کینسر کے مریضوں کی مدد کے لئے پُرعزم ہیں، جبکہ اب تک ٹی وی کی چھوٹی اسکرین پر رہ کر نئے نئے انداز سے شہرت پانے والے مبشر لقمان اب آپ کو ایک نئے روپ میں دکھائی دیں گے۔ اس روپ کی ایک جھلک ان کی زیر نظر تصویروں میں بھی دیکھی جا سکتی ہے۔

آئمہ بیگ اور مبشر لقمان نے مل کر ’سنگ اے سونگ ۔۔ سیواے لائف‘ کے تحت ایک گانا گایا ہے، جس سے ہونے والی آمدنی شوکت خانم اسپتال کے مریضوں کے علاج پرخرچ کی جائے گی۔

آئمہ بیگ نے ’وائس آف امریکہ‘ کو بتایا کہ، ’میری والدہ کینسر کی مریضہ ہیں اور میں اپنی گائیکی کے ذریعے کینسر کے ان مریضوں کی مدد کرنا چاہتی ہوں جو علاج کا خرچہ برداشت نہیں کرسکتے۔‘

مبشر لقمان کے ساتھ گائے گئے گانے نے آئمہ بیگ پرکئی دروازے کھول دئیے۔وہ ان دنوں ’آئی ایس پی آر‘ کے ایک پروجیکٹ پر کام کر رہی ہیں، جبکہ انہیں ایک فلم میں رول بھی آفر ہوا ہے اوربھارت سے بھی کئی آفرز موصول ہوئی ہیں۔

شہرت یافتہ سنگر اور ایکٹر علی ظفر نے بھی آئمہ بیگ کو اپنے ساتھ کام کرنے کی پیشکش کی ہے۔ یہ خبریں بھی گرم ہیں کہ ’فائر ریکارڈز‘ نے بھی عرفان کیانی کے توسط سے آئمہ بیگ سے تین سال کا معاہدہ کرنے کے لئے رابطہ کیا تھا۔

آئمہ بیگ کو ایسے پروجیکٹس مل رہے ہیں جو ان کے کئیرئیر کوآگے بڑھانے میں معاون ثابت ہوں گے۔آئمہ بیگ کے’سمر وائن‘ نے انٹرٹینمنٹ پر دھوم مچا دی ہے۔

مبشر لقمان نے اپنی ویب سائٹ پرایک نئی فلم بنانے کا اعلان کیا ہے۔بقول مبشر لقمان۔۔بہت سے بھارتی آرٹسٹوں نے ان سے مذکورہ فلم میں کام کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ لیکن، وہ آئمہ بیگ جیسے پاکستانی نوجوانوں کے ٹیلنٹ کو سامنے لائیں گے۔

XS
SM
MD
LG