رسائی کے لنکس

امیزون کے بانی نے ’واشنگٹن پوسٹ‘ خرید لیا


واشنگٹن پوسٹ کے ویب سائٹ پر شائع ایک مراسلے میں، بیروس نے کہا ہے کہ اخبار میں بہت زیادہ تبدیلی نہیں آئے گی

انٹرنیٹ رٹیل کاروبار کے سرکردہ ادارے،’امیزون‘ کےبانی، جیفری بیزوس نے امریکہ کا ایک چوٹی کا روزنامہ خرید لیا ہے۔


پیر کے دِن ’واشنگٹن پوسٹ‘ نے اعلان کیا کہ بیزوس 20 کروڑ ڈالر مالیت میں اخبار اور اِس سے منسلک مطبوعات خرید رہے ہیں۔ اعلان میں کہا گیا ہے کہ اس کی خریداری میں امیزون کا کوئی رول نہیں۔

’دِی پوسٹ‘ اہم بریکنگ نیوز کی وجہ سے مشہور ہے، جس میں نکسن دور کا واٹر گیٹ اسکینڈل شامل ہے، چار پشتوں سے گراہم خاندان کی ملکیت رہا ہے۔

پیر کو جاری ہونے والے ایک بیان میں پوسٹ کے چیرمین، ڈونالڈ گراہم نے کہا کہ مالک کی تبدیلی اخبار کے لیے نیک فال ثابت ہوگی۔

اُنھوں نے کہا کہ اخباری صنعت کے چیلنج جس میں آمدن میں کمی بھی شامل ہے، خاندان کی طرف سے اخبار بیچنے پر سوچنے پر مجبور کیا۔


گراہم فیملی اُن کئی پشتوں پر مشتمل خاندانوں میں سے ایک ہے جنھوں نے حالیہ عشروں کے دوران میٹروپولٹن اخبارات فروخت کیے ہیں۔

’واشنگٹن پوسٹ‘ کی ویب سائٹ پر شائع ایک مراسلے میں، بیروس نے کہا ہے کہ اخبار میں بہت زیادہ تبدیلی نہیں آئے گی۔
XS
SM
MD
LG