رسائی کے لنکس

ایمزان ایک لاکھ نئی ملازمتیں فراہم کرے گا


کمپنی کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ نئی بھرتیاں ریاست فلوریڈا سے ٹیکساس اور کیلی فورنیا تک کی جائیں گی۔

انٹرنیٹ کے ذریعے مصنوعات فروخت کرنے والی دنیا کی سب سے بڑی امریکی کمپنی ایمزان نے کہا ہے کہ وہ امریکہ بھر میں اپنے ویئر ہاؤسز کے لیے بڑے پیمانے پر ملازم رکھ رہی ہے۔

منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نومبر میں انتخابات جیتنے کے بعد امریکی کمپنیوں اور کاروباری اداروں پر زور دیا تھا کہ اندرون ملک زیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقع پیدا کریں۔

ایمزان نے کہا ہے کہ وہ اگلے 18 مہینوں میں ایک لاکھ سے زیادہ کل وقتی ملازم بھرتی کرے گی۔ جو اس کی مجموعی تعداد میں 50 فی صد اضافے کے برابر ہے۔

ایمزان کچھ عرصے سے امریکہ بھر میں اپنے وئیر ہاؤسز اور گوداموں کی تعمیر پر بھاری سرمایہ کاری کر رہا ہے تاکہ صارفین کے آرڈرز کی کم سے کم وقت میں تکمیل کی جا سکے۔

کمپنی کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ نئی بھرتیاں ریاست فلوریڈا سے ٹیکساس اور کیلی فورنیا تک کی جائیں گی تاکہ صارفین سے کیے جائے والا یہ وعدہ پورا کیا جا سکے کہ آرڈر موصول ہونے کے بعد انہیں دو روز کے اندر اپنی مطلوبہ چیز مل جائے گی۔

ایمزان اپنے پرائم کلب کے ارکان کو دو روز کے اندر مطلوبہ اشیاء فراہم کرنے کا وعدہ کرتا ہے اور اس حوالے سے اسے اپنے اپنی حریف کمپنیوں پر سبقت حاصل ہے۔

کمپنی کے سربراہ جیف بیزوس کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ملازمتیں صرف ہمارے سیاٹل اور سلی کان ویلی کے دفاتر میں ہی نہیں ہوں گی بلکہ وہ ملک بھر میں ہمارے کسٹومر سروس نیٹ ورک، فل فلمنٹ مراکز اور دوسری تنصیبات میں کی جائیں گی۔

بدھ کے روز منتخب صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ ملک بھر میں سب سے زیادہ روزگار کے مواقع پیدا کرنے والے شخص بنیں گے۔

XS
SM
MD
LG