رسائی کے لنکس

امریکہ کا چین میں قید کینیڈا کے شہریوں کی رہائی پر زور


امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کینیڈا کے اپنے دورے میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں۔ 23 اگست 2019

امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کینیڈا کو یہ یقین دلایا ہے کہ وہ کینیڈا کے ان دو باشندوں کی چین سے رہائی کے لیے کام کر رہا ہے جنہیں پچھلے سال ان مقدمات میں جاسوسی کے الزامات میں پکڑا گیا تھا، جن کا تعلق چین کی ایک ٹیکنالوجی کمپنی کی ایک بڑی عہدے دار کے خلاف امریکی فوجداری الزام سے تھا۔

اوٹوا کے اپنے دورے میں پومپیو نے کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کو بتایا کہ امریکہ کی توجہ ان کی رہائی پر مرکوز ہے۔

مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم کی توجہ ان دو کینیڈی باشندوں کی رہائی پر مرکوز ہے۔ چین کو چاہیے کہ وہ ان وعدوں کی پاسداری کرے جو اس نے دنیا سے کیے ہیں اور ہماری توقعات یہ ہیں کہ وہ ایسا کریں گے۔ ہم اس پر بڑی جانفشانی سے کام کر رہے ہیں۔ انہیں حراست میں رکھے جانا غلط ہے۔

چین یہ کوشش کر رہا ہے کہ وہ اپنے ملک کی ٹیلی کمیونیکیشن کی ایک بہت بڑی کمپنی ’ ہواوی‘ کی چیف فنانشل آفیسر مینگ وان ژہو کے بدلے گرفتار کیے گئے کینیڈا کے دو باشندوں، سابق سفارت کار مائیکل کوورنگ اور کاروباری تنظیم کار مائیکل سپاور کو چھوڑ دے جنہیں پچھلے سال دسمبر میں مینگ کی حراست کے چند ہفتوں کے بعد پکڑا گیا تھا۔

پومپیو نے اس سے انکار کیا کہ چینی اور کینیڈا کے شہریوں کی گرفتاری کا ایک دوسرے سے موازنہ کیا جا سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چین میں کینیڈا کے شہریوں کی من مانی گرفتاری بنیادی طور پر ایک مختلف معاملہ ہے اور قانون کے مطابق یہ انسانی حقوق کا معاملہ ہے۔

مینگ کی گرفتاری کے بعد سے چین کے کینیڈا کے ساتھ تعلقات سرد مہری کا شکار ہیں، جو ہواوی کمپنی کے بانی رین ژینگ فی کی بیٹی ہیں۔

فیس بک فورم

XS
SM
MD
LG