رسائی کے لنکس

امریکہ : چرچ پر حملے میں ایک ہلاک، سات زخمی


امریکہ کی جنوبی ریاست ٹینی سی میں اتوار کے روز ایک گرجا گھر پر فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے۔

پولیس نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ چھ افراد کو گولیاں ماری گئی تھیں جب کہ ساتویں شخص پستول مار کر زخمی کیا گیا۔

اس حملے میں ایک خاتون ہلاک ہوئی۔ جسے چرچ کے پارکنگ لاٹ میں گولی ماری گئی تھی۔

حملہ آور بھی زخمی ہے اور اسپتال میں زیر علاج ہے۔

حملہ آور اور زخمیوں کی حالت کے متعلق کچھ نہیں بتایا گیا۔

زخمیوں اور حملہ آور کے شناخت کے بارے میں بھی پولیس نے کچھ نہیں بتایا۔

پولیسکا کہنا ہے کہ زخمی ہونےو الوں میں سے ایک کی عمر 60 سال ہے۔

جس چرچ کو نشانہ بنایا گیا وہ ریاست ٹینی سی سے صدر مقام نیش ول سے 16 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔

XS
SM
MD
LG