رسائی کے لنکس

جنوب مشرقی امریکہ ریکارڈ توڑ شدید سردی کی لپیٹ میں


جنوب مشرقی امریکہ کئی دنوں سے نئے ریکارڈ قائم کرنے والی شدید سردی کی لپیٹ میں ہے جس سے جنوبی ریاست فلوریڈا میں مالٹے اور چکوترے کی فصلیں تباہ ہو رہی ہیں۔

ریاست فلوریڈا میں فورٹ لاؤڈرڈَیل، کی ویسٹ اور اسی کے ساتھ ساتھ میامی میں بھی کم درجہ حرارت کے نئے ریکارڈ قائم ہوئے ہیں۔ ان شہروں میں درجہ حرارت دو سینٹی گریڈ تک گِر گیا اور اس طرح کم سے کم درجہ حرارت تین سینٹی گریڈ کا عشروں پُرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔توقع ہے کہ اسی ہفتے کے اختتام تک میامی میں درجہ حرارت بڑھ کر 26 سینٹی گریڈ تک چلا جائے گا، جو کر اُس علاقے کے لیے معمول کا درجہ حرارت ہے۔

فلوریڈا میں مالٹے اور چکوترے کے باغات کے مالکان تھوڑی بہت فصل کو بچا لینے کی اُمید میں اُن درختوں سے مسلسل پھل اُتار رہے ہیں، جن کی شاخوں سے اب پھلوں کے ساتھ ساتھ برف کی قلمیں بھی لٹکی ہوئى ہیں۔ریاست کی کئى کاؤنٹیوں کے لیے موسمیات کے قومی مرکز نے پالے کا جو انتباہ جاری کیا تھا وہ ابھی تک برقرار ہے۔

شدیدسردی برف باری کا طوفانی موسم کئى اموات کا سبب بھی بنا ہے ۔ اور ان میں دو ایسے نوجوان بھی شامل ہیں جو ریاست جارجیا میں ایک منجمد تالا ب پر برف کی تہہ کے ٹوٹ جانے سے ڈوب کر ہلاک ہو گئے۔

XS
SM
MD
LG