رسائی کے لنکس

امریکہ میں بے روزگاری کی شرح 4 فی صد ہو گئی


فلوریڈا کے شہر میامی کے ایک دفتر میں خواتین ملازمت کے لیے فارم بھر رہی ہیں۔ 30 جون 2018
فلوریڈا کے شہر میامی کے ایک دفتر میں خواتین ملازمت کے لیے فارم بھر رہی ہیں۔ 30 جون 2018

امریکی آجروں نے جون کے مہینے میں روزگار کے دو لاکھ 13 ہزار نئے مواقع پیدا کیے، جو چین کے ساتھ تجارتی جنگ کے بڑھتے ہوئے خطرے کے باوجود معیشت پر اعتماد کے اظہار کی نشاندہی ہے۔

تاہم جون میں روزگار کے اتنے مواقع پیدا نہ ہوسکے کہ بے روزگاری کی سطح 3 اعشاریہ 8 پر قائم رہتی۔ مواقعوں میں کمی کے باعث بے روزگاری کی سطح معمولی اضافے کے بعد بڑھ کر 4 فی صد تک پہنچ گئی۔

جمعے کے روز حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بے روزگاری کی سطح میں اضافے کی وجہ یہ کہ پہلے سے زیادہ لوگ نئے مواقعوں کی تلاش میں نکل آئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بارہ مہینے پہلے کے مقابلے میں فی گھنٹہ معاوضے میں 2 اعشاریہ 7 فی صد کا اضافہ ہوا ہے۔ جو کہ لگ بھگ افراط زر کے مساوی ہے۔ اس لحاظ سے ایک سال پہلے کے مقابلے میں تنخواہوں میں حقیقی اضافہ نہیں ہوا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جون کے مہینے میں روزگار تلاش کرنے والوں کی تعداد میں اضافے کے وجہ سے معاوضوں میں اضافہ نہیں ہوا۔ رپورٹ کے مطابق روزگار کی منڈی میں آنے والوں کی زیادہ تعداد سکول گریجوایٹس کی تھی جنہیں عموماً کم تنخواہ ملتی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جون میں روزگار تلاش کرنے والوں کی تعداد 4 لاکھ 99 ہزار ریکارڈ کی گئی۔

مصنوعات تیار کرنے والے شعبے میں جون کے دوران روزگار کے 36 ہزار نئے مواقع پیدا ہوئےجب کہ تعلم اور صحت کے شعبوں نے مزید 54 ہزار نئے مواقع فراہم کیے۔ اسی طرح آٹوانڈسٹری میں 12 ہزار نئے کارکنوں کو ملازمیتں حاصل ہوئیں۔

XS
SM
MD
LG