رسائی کے لنکس

امریکہ: روزگار میں اضافے کی شرح گر گئی


امریکہ کی ایک ٹیکسٹائل فیکٹری میں کارکن کام کر رہے ہیں۔ فائل فوٹو
امریکہ کی ایک ٹیکسٹائل فیکٹری میں کارکن کام کر رہے ہیں۔ فائل فوٹو

اگست کے دوران امریکہ میں روزگار کی صورت حال توقعات سے زیادہ کم رہی جب کہ یہ مسلسل ساتواں ایسا مہینہ تھ جس میں کاروباری اداروں کی جانب سے کم نوکریاں پیش کی گئیں۔

لیکن دوسری جانب کارکنوں کے معاوضوں میں اضافہ دیکھا گیا، جس کی وجہ سے صارفین کی خریداریوں کی سطح برقرار رہی اور معیشت میں پھیلاؤ کا رجحان رہا۔

امریکہ کے لیبر ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جمعے کے روز جاری ہونے والی ماہانہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مصنوعات تیار کرنے کے شعبے میں جولائی کے دوران کارکنوں کے اوقات کار کم کر دیے گئے تھے جن میں اگست کے مہینے میں دوبارہ اضافہ ہو گیا ہے۔

تاہم اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک سال سے وائٹ ہاؤس اور چین کے درمیان جاری تجارتی جنگ کے منفی اثرات معیشت سے ظاہر ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

وائٹ ہاؤس اور بیجنگ نے اتوار کے روز ایک دوسرے کے خلاف نئے محصولات عائد کیے تھے جب کہ جمعرات کو دنیا کی ان دو سب سے بڑی معیشتوں نے واشنگٹن میں اکتوبر کے شروع میں اعلیٰ سطحی مذاكرات پر اتفاق کر لیا ہے۔

غیر یقینی صورت حال سے کاروباری افراد کا اعتماد متزلزل ہوتا ہے جس سے معیشت کو نقصان پہنچتا ہے۔

یورپی یونین سے برطانیہ کی ممکنہ بے ضابطہ علیحدگی اور چین اور دنیا کے دیگر ملکوں کی معاشی نمو کی گرتی ہوئی سطح بھی امریکی مارکیٹ پر اثر ڈال رہی ہے۔

XS
SM
MD
LG