رسائی کے لنکس

logo-print

وسط مدتی امریکی انتخابات کی مہم میں گن کنٹرول اہم موضوع


فلوریڈا کے پارک لینڈ سکول میں فائرنگ سے ہلاکتوں کي خلاف طالب علموں کا مظاہرہ۔ 22 اگست 2018

این بی سی اور وال اسٹریٹ جرنل کے ایک حالیے جائزے سے ظاہر ہوا تھا کہ وسط مدتی انتخابات میں 25 فیصد ووٹروں کے لیے  گنز سب سے اہم عنصر ہے۔

فلوریڈا سے کیلی فورنیا تک ڈیمو کریٹک امیدوار مڈ ٹرم انتخابات میں گن کنٹرول کے مسئلے پر اپنی مہم چلا رہے ہیں۔ ان کا خیال ہے کہ بڑے پیمانے پر حالیہ شوٹنگ کے واقعات کے تناظر میں گن سے متعلق قوانین سخت تر کرنے کے لیے بڑھتی ہوئی حمایت انہیں ووٹ جیتنے میں مدد دے گی۔

ایک نئے شعبے کی جانب بڑھتی ہوئی اوکلا ہوما کی سابق پولیس أفسر ڈائنا ملر نے جو شوٹنگ کی ایک عالمی چیمپئن ہیں، چھوٹا اسلحہ رکھنے کے حق میں ہیں۔ انہوں نے 22 سال تک پولیس کے شعبے سے وابستہ رہنے کے بعد خواتین کے لیے چھوٹے اسلحے کے حقوق سے متعلق ایک تنظیم، ڈی سی پراجیکٹ قائم کی ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ یہ خیال کہ چھوٹا اسلحہ رکھنے والے اپنے بچوں سے زیادہ اپنی گنز کا خیال رکھتے ہیں، درست نہیں ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم سیفٹی، آتشیں اسلحے کی سیفٹی ، آتشیں اسلحے کی تعلیم کے علمبردار ہیں۔ اور ہم محسوس کرتے ہیں کہ یہ تعلیم ہے نہ کہ قانون سازی جو درحقیقت ہمارے ملک کے حالات کو زیادہ محفوظ بنا ئے گی۔

لیکن چھوٹے اسلحے کے لیے سخت تر قوانین کے علمبردار حیران ہیں کہ چھوٹا اسلحہ رکھنے کے حقوق کے علمبردار کیوں ان عام فہم ضابطوں کی مخالفت کرتے ہیں جو گھروں میں زیادتی کرنے والوں، ذہنی طور پر بیمار افراد اور بڑے پیمانے پر شوٹنگ کرنے والوں کو اس سال کے شروع میں پارک لینڈ فلوریڈا کے اسکول میں قتل عام کے واقعے جیسے تشدد کی کارروائیوں سے روکیں گے۔

گن کنٹرول کی حمایت کرنے والے ایک ممتاز گروپ بریڈی کی انتخابی مہم کی ایوری گیرڈنیئر کا کہنا ہے ہمیں گنز کو خطرناک لوگوں کے ہاتھوں سے دور رکھنے کے لیے بہتر قانون منظور کرنے کی ضرورت ہے۔

پارک لینڈ شوٹنگ کے مشتبہ شخص نکولس کروز نے وہ رائفل قانونی طور پر خریدی تھی جسے اس نے لوگوں کو ہلاک کرنے کے لیے استعمال کیا تھا۔

پارک لینڈ کے طالب علموں کی جانب سے تبدیلی کے حق میں احتجاج کے پیش نظر کچھ ڈیمو کریٹس نے گن کنٹرول کے اپنی انتخابی مہم کا ایک حصہ بنا لیا ہے۔

ری پبلکن کی جانب جھکاؤ رکھنے والے اضلا ع میں بھی جہاں کسی زمانے میں اس بارے میں بات کر نے سے ووٹروں کو دور کرنے کا خطرہ درپیش ہوا کرتا تھا، اس موضوع پر بات ہو ر ہی ہے۔

کانگریس کے لیے ڈیمو کریٹ رکن جینیفر ویکٹن کا کہنا تھا کہ مجھے جس چیز نے اولاً انتخاب لڑنے پر آمادہ کیا، ان میں سے ایک چھوٹے اسلحے سے ہونے والا تشدد تھا۔ اب میں ایک پراسیکیوٹر کے طور پر اس تشدد کے کچھ اثرات اور اس سے متاثرہ افراد کو براہ راست دیکھ چکی ہوں۔

لیکن ری پبلکنز صدر ٹرمپ کی مدد سے ڈیمو کریٹس کو اینٹی گن اور اینٹی سیکنڈ ایمنڈ مینٹ قرار دے کر ان کی مخالفت کر رہے ہیں۔

صدر ٹرمپ کہہ چکے ہیں کہ بہتر یہ ہے کہ آپ محتاط رہیں کیوں کہ وہ آپ کی دوسری ترمیم کا خاتمہ چاہتے ہیں اور وہ اس پر ایک بڑی مہم چلا رہے ہیں۔

لوئی زی آنا میں جہاں ڈیانا ملر نے اسلحہ رکھنے کے خلاف مہم چلائی ہے اور اوکلا ہوما جہاں وہ رہتی ہیں گن کنٹرول کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے۔ لیکن رائے عامہ کے جائزے یہ ظاہر کرتے ہیں کہ بیشتر امریکی چھوٹے اسلحے کے سخت تر قوانین چاہتے ہیں۔

این بی سی اور وال اسٹریٹ جرنل کے ایک حالیے جائزے سے ظاہر ہوا تھا کہ وسط مدتی انتخابات میں 25 فیصد ووٹروں کے لیے گنز سب سے اہم عنصر ہے۔

فیس بک فورم

XS
SM
MD
LG