رسائی کے لنکس

وینزویلا پر امریکی حملے کے مقابلے کے لیے تیار ہیں، صدر نکولس ماڈورو


وینزویلا کے صدر نکولس ماڈورو، فائل فوٹو
وینزویلا کے صدر نکولس ماڈورو، فائل فوٹو

وینزویلا کے صدرنکولس ماڈورو نے کہا ہے کہ امریکہ ان کے ملک پر کسی نوعیت کے فوجی حملے کی د ھمکی دے رہا ہے۔

انہوں نے بدھ کے روز ریاست زولیا میں ایک فوجی اڈے پر فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امریکی حکومت کی جانب سے اور امریکہ کے صدر مسٹر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دھمکایا گیا ہے۔

ماڈورو کا کہنا تھا کہ وہ وینزویلا کے خلاف کسی فوجی حملے کے لیے تیار ہو چکے ہیں۔ وہ یہ سمجھتے ہیں کہ گویا وینزویلا کے پاس اس سے محبت کرنے والا کوئی نہیں ہے۔ گویا وینزویلا کے پاس کوئی نہیں ہے جو اس کا دفاع کرے گا ۔گویا کہ وینزویلا میں کوئی حب الوطن موجود نہیں ہیں۔ گویا وینزویلا میں کوئی بھی مسلح قومی فورس اور لوگ نہیں ہیں۔

منگل کے روز اپنے اسٹیٹ آف دی یونین خطاب میں صدر ٹرمپ نے ماڈورو پر دباؤ بڑھانے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ وینزویلا کے لوگوں کے ساتھ کھڑا ہے۔

وینزویلا کے حالیہ صدراتی انتخابات میں حزب اختلاف کے لیڈر گواڈو نے اپنی کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے عبوری صدر کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ جب کہ ملک کی فوج عہدے پر موجود صدر ماڈورو کی حمایت کر رہی ہے۔

امریکہ نے گواڈو جب کہ روس نے ماڈورو کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

اب تک 40 ملک حزب اختلاف کے لیڈر یان گواڈو کی حمایت کا اعلان کر چکے ہیں۔ گواڈو کا کہنا ہے کہ انہوں نے صدارتی اختیارات سنبھال لیے ہیں اور انہیں امید ہے کہ وہ وینزویلا میں جمہوریت کی بحالی کے لیے ماڈورو کو عہدے سے دستبردار ہونے پر مجبور کر دیں گے ۔

XS
SM
MD
LG