رسائی کے لنکس

یمن میں یرغمال امریکی شہری بازیاب، عمان منتقل


فائل فوٹو
فائل فوٹو

لقمان کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ وہ یمن میں انگریزی پڑھاتے تھے اور اپریل 2015ء میں انھِیں اس وقت حراست میں لے لیا گیا جب وہ ایک بس کے ذریعے ملک سے نکلنے کی کوشش کر رہے تھے۔

یمن میں حوثی باغیوں کی تحویل میں موجود ایک امریکی شہری کو بازیاب کروا کر عمان منتقل کر دیا گیا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے ولید یوسف پٹس لقمان کی رہائی کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے حوثی باغیوں کی طرف سے "مثبت اشارہ" قرار دیا ہے۔

عمان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی "او این اے" کے مطابق لقمان کو عمانی فوج کے ایک جہاز کے ذریعے سات دیگر یمنی زخمیوں کے ہمراہ یمن سے منتقل کیا گیا۔

لقمان کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ وہ یمن میں انگریزی پڑھاتے تھے اور اپریل 2015ء میں انھِیں اس وقت حراست میں لے لیا گیا جب وہ ایک بس کے ذریعے ملک سے نکلنے کی کوشش کر رہے تھے۔

خلیج تعاون کونسل کے رکن ملک عمان نے گزشتہ ماہ ہی یمن کے حوثی باغیوں کے تحویل سے دو دیگر امریکی شہریوں کو بھی بازیاب کروانے میں مدد کی تھی۔

جزیرہ نما عرب کے جنوبی حصے پر واقع یمن میں ستمبر 2014ء سے خانہ جنگی کی سی صورتحال ہے۔ حوثی باغیوں نے صدر عبد ربو منصور ہادی کی حکومت کو دارالحکومت سے بے دخل کر کے یہاں قبضہ کر لیا تھا۔

اقوام متحدہ کے اندازوں کے مطابق گزشتہ سال مارچ سے یہاں سعودی عرب کے زیر قیادت یمن حوثی باغیوں کے خلاف شروع کیے گئے فوجی آپریشن کے بعد سے اب تک دس ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG