رسائی کے لنکس

سوفٹ نے ’امریکین میوزک ایوارڈ‘ اپنے نام کرا لیا


’امریکن میوزک ایوارڈ‘ کے لیے نامزدگی فنکاروں کے مداح اُن کے گانوں کی فروخت اور نشریات کی بنیاد پر آن لائن ووٹ کے ذریعے کرتے ہیں

کنٹری پاپ میوزک کی نامور گلوکارہ، ٹیلر سوفٹ نے امریکن میوزک ایوارڈز‘ کا اعلیٰ ترین تمغہ جیت لیا ہے۔

اتوار کو لاس انجیلس کے ’نوکیا تھیٹر‘ میں منعقدہ محفل موسیقی میں جسٹن ٹمبرلیک، ریحانہ، برونو مارز، میکلن مور اور ریان لیوس کو مات دے کر، سوفٹ نے ’آرٹسٹ آف دی یئر‘ کا تمغہ اپنے نام کر لیا۔

سوفٹ ہی نے پسندیدہ ’فیمیل پاپ/راک ارٹسٹ‘، بہترین خاتون کنٹری آرٹسٹ، اور بہترین
کنٹری البم بھی جیتا۔


ریحانہ، جنھوں نے بہترین دُھن، بلوز/سول آرٹسٹ تمغہ جیتا، اُنھوں نے افتتاحی اول ’آئیکون ایوارڈ‘ جیتا، جو اُنھیں اُن کی ماں نے پیش کیا۔

جسٹن ٹمبرلیک نے تین انعام جیتے: جن میں بہترین ’سول/آر اینڈ بی البم‘، بہترین ’سول/آر اینڈ بی‘ مرد فنکار اور بہترین پاپ/راک میل آرٹسٹ کے تمغے شامل ہیں۔

جنیفر لوپیز نے سالسا کوئین، سیلیا کروز کو خراج پیش کرنے کے لیے جذبات سے پُر، گیت اور رقص پیش کیا۔

مختصر لباس میں ملبوس، مائلی سائرس، جو ’ایم ٹی وی وڈیو میوزک ایوارڈز‘ میں اپنی شمولیت کے بعد ابلاغ عامہ میں نمایاں رہی ہیں، اُنھوں نے ’ریکنگ بال‘ نام کا گیت پیش کیا، جس میں اُن کے ہمراہ اسکرین پر بلی کا بچہ اُن کے گیت پر لب ہلاتا رہا۔

اس سال کے تقریب کی میزبانی لاطینی گلوکار، پِٹ بُل نے کی۔

’امریکن میوزک ایوارڈ‘ کے لیے نامزد فنکاروں کو اُن کےمداح گانوں کی فروخت اور نشریات کی بنیاد پر آن لائن ووٹ دے کر منتخب کرتے ہیں۔
XS
SM
MD
LG