رسائی کے لنکس

امریکی جہاز میں بم کا خوف


امریکی جہاز میں بم کا خوف
امریکی جہاز میں بم کا خوف

امریکی سیکیورٹی عہدے داروں نے بتایا ہے کہ ایک قطری سفارت کار نے واشنگٹن سے ڈینور جانے والی پرواز میں مذاق کیا، جس سے جہاز میں بم کا خوف و ہراس پھیل گیا۔

ایک بیان میں امریکہ میں قطر کے سفیر علی بن فہد الحجری نے کہا کہ یہ سفارت کار سفارتی کام سے جا رہا تھا اور اس نے کوئی دھمکی آمیز کام نہیں کیا۔ سفیر نے کہا کہ حقائق سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ ساری صورتِ حال غلط فہمی کا نتیجہ تھی۔

امریکی سیکیورٹی عہدے داروں نے بتایا ہے کہ واشنگٹن سے ڈینور جانے والی پرواز میں اس شخص نے باتھ روم میں سگریٹ پینے کی کوشش کی، جس سے جہاز میں بم کا خوف پھیل گیا۔

حکام نے بدھ کو رات گئے پرواز کے ڈینور پر اترنے کے بعد اس شخص سے پوچھ گچھ کی، تاہم بعد میں اسے رہا کر دیا گیا۔ جب اس سفارت کار کو باتھ روم میں سگریٹ پیتے ہوئے پکڑا گیا تو اس نے مذاقاً کہا تھا کہ وہ اپنے جوتے سے آگ جلانے کی کوشش کرتا رہا تھا۔ اس پر شخص کو جہاز میں موجود محافظوں نے قابو کر لیا تھا۔

واضح رہے کہ 2001ء میں ایک امریکی شخص نے اپنے جوتوں میں موجود بارودی مواد سے ایک امریکی جہاز کو تباہ کرنے کی کوشش کی تھی۔

اس شخص کے پاس سے کوئی بارودی مواد نہیں ملا۔ امریکی فوج نے کولوراڈو سے ایف 16 طیارے روانہ کیے جنہوں نے جہاز کو اپنے گھیرے میں ڈینور پہنچایا۔

وائٹ ہاؤس کے عہدے داروں نے بتایا کہ صدر اوباما کو اس واقعے کی اطلاع دے دی گئی تھی جو اس وقت جمہوریہ چیک جا رہے تھے۔

XS
SM
MD
LG