رسائی کے لنکس

امریکہ: ہم جنس جوڑوں کو شادی کا لائسنس جاری کرنے کا حکم


کم ڈیوس
کم ڈیوس

اس سال جون میں عدالت کی طرف سے پورے ملک میں ہم جنس افراد کے درمیان شادی کو قانونی قرار دیے جانے کے بعد کم ڈیوس نے ان تمام جوڑوں کو شادی کے لائسنس جاری کرنا روک دیا تھا۔

امریکہ کی عدالت عظمیٰ نے ریاست کینٹکی کی ایک مقامی عدالت کی ایک کلرک کی اس درخواست کو مستر د کر دیا جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا تھا کہ انہیں ہم جنس پرست افراد کو شادی کا لائسنس جاری نہ کرنے کی اجازت دی جائے کیونکہ یہ ان کے مذہبی عقائد کے خلاف ہے۔

جسٹس الینا کاگن نے پیر کو یہ فیصلہ رون کاؤنٹی کی ایک منتخب کلرک کم ڈیوس کے وکلاء کی طرف سے ہنگامی طور پر دائر کی گئی درخواست پر سماعت کے بعد جاری کیا ہے۔

اس سال جون میں عدالت کی طرف سے پورے ملک میں ایک ہی جنس کے افراد کے درمیان شادی کو قانونی قرار دیے جانے کے بعدکم ڈیوس نے ان تمام جوڑوں کو شادی کے لائسنس جاری کرنا روک دیا تھا۔

ان کے وکلاء نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ اگر کم ڈیوس کو ایک ہی جنس کے درمیان شادی کا لائسنس جاری کرنے پر مجبور کیا گیا تو یہ" (شادی) کی توثیق کرنے کا سخت عمل ہمیشہ کے لئے ان کے ضمیر کو جھنجوڑتا رہے گا"۔

ایک وفاقی جج نے گزشتہ ماہ کم ڈیوس کو شادی کے لائسنس جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔ عدالت کی طرف سے یہ فیصلہ دو ایک ہی جنس کے جوڑوں اور دو مخالف جنس کے جوڑوں کی طرف سے ان کے خلاف دائر کی گئی درخواست کے بعد سامنے آیا۔

اگر کم ڈیوس ہم جنس افراد کو شادی کا لائسنس جاری کرنے سے انکار جاری رکھتی ہیں تو ان کو بھاری جرمانہ اور قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

دوسری طرف کینٹکی کے اٹارنی جنرل جیل کانوے اس بات کا فیصلہ کر رہے ہیں کہ آیا ایک خصوصی استغاثہ کا تقرر کیا جائے یا نہیں جو یہ معلوم کرے گا کہ آیا کم ڈیوس اپنے ذاتی عمل سے سرکاری طریقہ کار کی خلاف ورزی کی مرتکب ہوئی تھیں یا نہیں۔

XS
SM
MD
LG