رسائی کے لنکس

باکسر عامر خان اپنی بیوی سے علہدہ ہو رہے ہیں


عامر خان اپنی بیوی فریال مخدوم خان کے ساتھ (فائل)
عامر خان اپنی بیوی فریال مخدوم خان کے ساتھ (فائل)

سٹار باکسر عامر خان نے ٹویٹر پر لکھا ہے کہ وہ اور ان کی بیوی فریال مخدوم علہدہ ہونے پر رضامند ہو گئے ہیں۔ عامر خان جو اس وقت دبئی میں ہیں، انہوں نے اپنی بیوی فریال اور باکسر انتھونی جوشوا کے درمیان ہونے والی مبینہ چیٹ بھی ٹویٹر پر شائع کی ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ فریال نے بہت جلدی کی وہ ہمیشہ مجھے کہتی تھی کہ وہ کسی اور شخص کے ساتھ رہنا چاہتی ہیں، انہیں تمام لوگوں میں ایک باکسر ایتھونی جوشوا ہی ملا۔

اس کے جواب میں فریال خان نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر لکھا ہے کہ (عامر) دوسرے باکسر پر اس لیے الزام لگا رہے ہیں کیونکہ ان کا اپنا کیریر ختم ہو چکا ہے۔" اور یہ کہ شادی کے اتنے سالوں بعد بھی وہ ایک دھوکے باز کا دفاع کرتی رہی ہیں۔ "فریال نے یہ بھی لکھا ہے کہ شادی سے باہر کے تعلقات تو عامر کے ہیں اور جس قسم کے ثبوت میرے پاس ہیں وہ تمہیں تباہ کر دیں گے۔ لیکن کیونکہ میں نے کبھی تمہیں چاہا ہے اس لیے میں اسے درگزر کر دوں گی۔"

عامر نے لکھا ہے کہ انہوں نے فریال کی خاطر اپنا خاندان اور دوست چھوڑ دیے اور لکھا ہے کہ میں تمھیں طلاق دے رہا ہوں۔

اس کے جواب میں فریال نے ٹویٹ کیا کہ مجھے یقین ہے کہ تم نے اپنا خاندان اس لیے چھوڑا کیونکہ وہ تمھیں لوٹ رہے تھے؟ ناکہ میری وجہ سے۔

XS
SM
MD
LG