رسائی کے لنکس

مشتبہ دہشت گردوں کے حقوق سے متعلق امریکی پالیسی پر تنقید


مشتبہ دہشت گردوں کے حقوق سے متعلق امریکی پالیسی پر تنقید
مشتبہ دہشت گردوں کے حقوق سے متعلق امریکی پالیسی پر تنقید

ایمنیسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ امریکہ میں اور ملک سے باہر امریکی قید خانوں میں بند مشتبہ دہشت گردوں کے ساتھ بہتر سلوک کے صدر باراک اوباما کے وعدے ابھی تک حقیقت میں تبدیل نہیں ہوئے ہیں۔

اپنی سالانہ رپورٹ میں انسانی حقوق کی علمبردار بین الاقوامی تنظیم نے کہا ہے کہ جن افراد کے خلاف امریکی سکیورٹی فورسز نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کیں، خاص طور پر اُن لوگو ں کے خلاف جنہیں سی آئی اے کے خفیہ قیدخانوں میں رکھا گیا اُن کی حالت زار کی طرف بہت کم توجہ دی گئی ہے۔

جمعرات کو جاری کی گئی اپنی رپورٹ میں ایمنیسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ جزیرہ نما گوانٹانومو میں امریکی قید خانے کو بند کرنے کے صدر باراک اوباما کے وعدے کے باوجود اب بھی وہاں 118 مشتبہ دہشت گردوں کو قید رکھا گیا ہے۔

تنظیم کا کہنا ہے کہ اسقاط حمل کے حقوق کے لیے امریکہ میں جاری بحث کے دوران انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں سامنے آئی ہیں۔ امریکہ میں اسقاط عمل کو قانون تحفظ حاصل ہے لیکن 2009 ء میں ایک ڈاکٹر کو اسقاط حمل کی سہولت فراہم کرنے کی پاداش میں قتل کر دیا گیا جب کہ یہ مہم چلانے والے دوسرے افراد کو بھی دھمکیاں دی گئی ہیں۔

اپنی سالانہ رپورٹ میں ایمنیسٹی انیٹرنیشنل نے کہا ہے کہ امریکہ اور کینیڈا میں افریقی نژاد امریکی اور مقامی امریکی خواتین کو حمل کی پیچیدگیوں کے باعث بدستور اموات کے خطرات کا سامنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کینیڈ ا میں اپنی ہی زمین میں تیل اور دوسرے قدرتی وسائل کی تلاش کے معاملات میں مقامی افراد کے حقوق کو اکثر نظر انداز کر دیا جاتاہے۔

XS
SM
MD
LG