انگولا کی لیلیٰ لُوپس نے حسینہ عالم 2011ء کا اعزاز جیت لیا ہے۔
25 سالہ لُوپز مشرقی افریقا کے اس ملک سے تعلق رکھنے والی پہلی خاتون ہیں جنہوں نے یہ اعلیٰ ترین اعزاز حاصل کیا ہے۔
برازیل کے شہر ساؤ پالو میں پیر کی شب منعقد ہونے والے مقابلے میں اُن کے علاوہ مختلف ممالک کی 88 دیگر حسیناؤں نے بھی شرکت کی۔
لیلیٰ گزشتہ سال حسینہ عالم منتخب ہونے والی میکسیکو کی زامینا نواراتی کی جگہ لیں گی۔
تاہم اگر لیلیٰ اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام رہیں تو اُن کا اعزاز دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی مِس یوکرائن اولیسیہ اسٹیفنکو کو منتقل ہو جائے گا۔