رسائی کے لنکس

برطانوی شاہی خاندان پر اینی میٹڈ فلم بنے گی


پرنس ہیری اور میگھن مارکل (فائل فوٹو)
پرنس ہیری اور میگھن مارکل (فائل فوٹو)

برطانیہ کے شاہی خاندان پر بننے والی اینی میٹڈ سیریز 'دی پرنس' ​میں شاہی خاندان کی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہونے والے شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مرکل بطور معاون اداکار اسکرین پر نظر آئیں گے۔

خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق یہ کامیڈی سیریز ہے۔ فلم میں ملکہ الزبتھ دوم سمیت شاہی خاندان کے دیگر سینئر ارکان کے اینی میٹڈ کردار بھی تخلیق کیے گئے ہیں۔

'دی پرنس' ایچ بی او میکس اسٹریمنگ ویڈیو سروس سے نشر ہونے والی پہلی فلم ہو گی۔

اس بات کا اعلان منگل کو کمپنی کی جانب سے کیا گیا۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ 'دی پرنس' کی کہانی پروڈیوسر گیری جینیٹی نے تخلیق کی ہے۔

گیری جینیٹی اس سے پہلے مزاحیہ سیریل 'ول اینڈ گریس' اور 'فیملی گائے' جیسے میگا ہٹ اینی میٹیڈ شو کرچکے ہیں۔

اینی میٹیڈ شو میں شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کے بیٹے چھ سالہ پرنس جارج کی نظر میں شاہی زندگی کا احاطہ کیا گیا ہے۔

ملکہ الزبتھ دوم اور شہزادہ جارج کے والدین کے کردار بھی اس اینی میٹڈ فلم کا حصہ ہوں گے۔

اینی میٹیڈ سیریز بنانے کا خیال ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حالیہ دنوں میں پرنس ہیری اور ان کی اہلیہ نے شاہی زندگی ترک کر کے آزادانہ زندگی گزرانے کا فیصلہ کیا۔

جینیٹی 'دی پرنس' کے مصنف ہونے کے ساتھ ایگزیکٹیو پروڈیوسر بھی ہیں۔

XS
SM
MD
LG