رسائی کے لنکس

چین : ایک اور کیمیائی پلانٹ میں دھماکا، ایک شخص ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

مقامی حکومت کی ایک نیوز ویب سائیٹ کے مطابق یہ دھماکا شان ڈانگ بنیوان کیمیائی فیکٹری میں ہوا۔ بتایا جاتا ہے آگ پر پانچ گھنٹوں کے بعد قابو پا لیا گیا ہے۔

چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق ملک کے مشرقی علاقے میں واقع ایک کیمیائی فیکٹری میں دھماکے سے ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے۔ یہ تازہ ترین واقعہ ان واقعات کا ایک تسلسل ہے جن میں گوداموں میں ہونے والے مہلک دھماکوں کے تناظر میں ناکافی حفاظتی ضوابط کے بارے میں سوال اٹھائے جا رہے ہیں۔

پیر دیر گئے چینی سماجی میڈیا پر سامنے آنے والی تصاویر میں آگ کے ایک گولے کو بظاہر ڈانگ یانگ کے صنعتی علاقے سے اوپر اٹھتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ صنعتی علاقہ مشرقی صوبے شان ڈانگ میں واقع ہے۔

مقامی حکومت کی ایک نیوز ویب سائیٹ کے مطابق یہ دھماکا شان ڈانگ بنیوان کیمیائی فیکٹری میں ہوا۔ بتایا جاتا ہے آگ پر پانچ گھنٹوں کے بعد قابو پا لیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں جبکہ کمپنی کے کئی عہدیداروں کو حراست میں لیا گیا ہے۔

گزشتہ ماہ چین کے شمالی ساحلی شہر تیانجن میں ایک کیمیائی مواد کے گودام میں ہوئے دھماکے میں 158 افراد ہلاک ہوئے۔ چینی حکام نے اس واقعے کی تحقیقات کے سلسلے میں کمپنی کے 12 کارکنوں اور 11 سرکاری عہدیداروں کو حراست میں لیا ہے۔

خیال کیا جاتا ہے کہ تیانجن کیروہائی انٹرنیشنل لاجسٹک کمینی جہاں پر یہ دھماکا ہوا تھا، کے عہدیداروں نے مبینہ طور پر دھوکہ دہی سے سیفٹی لائسنس حاصل کیا تھا۔

اس دھماکے سے ساحلی شہر کے ایک وسیع علاقے میں تباہی ہوئی جو آگ اور فضا میں پھیلنے والے زہریلے کیمیائی مرکب کے بخارات کی وجہ سے ہوئی۔

تحقیقات کار یہ معلوم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ حفاظتی قواعد کی خلاف ورزی میں اس گودام کو رہائشی علاقے کے قریب خطرناک کیمیائی مواد رکھنے کی کیسے اجازت دی گئی۔

XS
SM
MD
LG