رسائی کے لنکس

ایک بڑا آئس برگ قطب جنوبی کی سمندری حیات کے لیے خطرہ


ایک بڑا آئس برگ قطب جنوبی کی سمندری حیات کے لیے خطرہ
ایک بڑا آئس برگ قطب جنوبی کی سمندری حیات کے لیے خطرہ

سائنس دانوں نے کہا ہے کہ قطب جنوبی کے برفستان یا اینٹارکٹیِکا سے ٹوٹ کر الگ ہو جانے والا ایک بڑا آئس برگ (برفانی تودہ) سمندری حیات کو متاثر کرسکتا ہے۔

بحرِ جنوبی میں تین ہفتے پہلے ایک اور آئس برگ مَرٹز نامی گلیشئیر سے جا ٹکرایا تھا۔ اور اس کے نتیجے میں گلیشئیر کا ڈھائی ہزار کلو میٹر کا ٹکڑا اُس سے ٹوٹ کر الگ ہو گیا تھا۔

سائنس دانوں کو تشویش ہےکہ برف کی اتنی بڑی مقدار کے اپنی جگہ سے ہٹ جانے سے سمندر کی روؤں پر اثر پڑ سکتا ہے۔ گلیشئیرز کے آسٹریلوی ماہر نیل ینگ نے کہا ہے کہ گلیثئیر نے اپنے اطراف میں سمندر کے پانی کو صاف رکھا ہوا تھا۔انہوں کہا کہ اب جبکہ اُس کا ایک بہت بڑا حصّہ اُس سے الگ ہوگیا ہے، آس پاس کا علاقہ سمندری برف سے بھر سکتا ہے اور اس سے اُس بہت زیادہ نمک والے پانی کے بننے میں خلل پڑ سکتا ہے، جو سمندر کو آکسیجن فراہم کرتا ہے۔

اور آکسیجن کی کمی کے باعث بہت گہرائى اور ٹھنڈے پانی میں رہنے والے سمندری جان دار ہلاک ہوسکتے ہیں۔

تصادم کے بعد سے دونوں آئس برگ برابر برابر سمندر میں ڈول رہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG