رسائی کے لنکس

افغانستان میں امریکہ مخالف مظاہرہ


کابل میں افغان پولیس نے سینکڑوں امریکہ مخالف مظاہرین کو منشتر کرنے کے لیےہوا میں گولیاں چلائیں۔ مظاہرین پتھراؤ کررہے تھے

مظاہرین نےبدھ کے روزاس وقت امریکہ مردہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے ، ٹائر جلا کر ایک مرکزی شاہرہ بند کردی جب پولیس نے صورت حال پر قابو پانے کی کوشش کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بعض مظاہرین نے طالبان کے جھنڈے لہرائے۔ ان جھڑپوں میں کم ازکم پانچ پولیس اہل کار اور 10 مظاہرین زخمی ہوگئے۔ دو مظاہرین کو ، جنہیں گولیاں لگی تھیں، اسپتال داخل کرادیا گیا ہے۔

مظاہرین ، امریکہ کے اس چھوٹے سے چرچ کے پادری کی جانب سے 11 ستمبر 2001ء کے حملوں کی نویں برسی کے موقع پر قرآن نذر آتش کرنے کے منصوبے کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔ امریکی پادری نے گیارہ ستمبر سے پہلے ہی اس منصوبے کو منسوخ کرنے کا اعلان کردیا تھا۔

پچھلے ہفتے منسوخ کیے جانے والے اس منصوبے کے خلاف دنیا بھر سے آوازیں بلند ہوئیں تھیں اور افغانستان میں کئی عوامی مظاہرے ہوئے۔

بدھ کے مظاہرے ملک میں پارلیمانی انتخابات سے صرف تین روز قبل ہوئے ہیں۔ طالبان نے دھمکی دے رکھی ہے کہ وہ انتخابات میں خلل ڈالیں گے۔

XS
SM
MD
LG