عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکہ کے فضائی حملے میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی ہلاک ہوئے۔ جس کے بعد واشنگٹن اور تہران میں سخت بیانات کا سلسلہ جاری ہے۔ ایسے میں امریکی دارالحکومت واشنگٹن اور نیویارک سمیت کئی شہروں میں احتجاجی مظاہرے ہوئے۔ یہ مظاہرے جنگ مخالف سماجی کارکنوں کی جانب سے کیے گئے جب کہ عام لوگ بھی بڑی تعداد میں ان مظاہروں میں شریک ہوئے۔
واشنگٹن اور نیویارک میں جنگ مخالف مظاہرے
5
امریکی دارالحکومت واشنگٹن کی طرح نیو یارک میں بھی مظاہرے ہوئے۔ ٹائمز اسکوائر پر جہاں پانچ دن پہلے سال نو کا جشن منایا جا رہا تھا وہیں جنگ مخالف احتجاج کیا گیا۔
6
جنگ مخالف مظاہروں میں مردوں کے ساتھ خواتین نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ کئی مسلم خواتین بھی احتجاج میں شریک ہوئیں۔
7
واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس سے ٹرمپ انٹرنیشنل ہوٹل تک احتجاجی مارچ کیا گیا۔ عراق میں ایرانی جنرل کے قافلے پر امریکی حملے کے بعد صورت حال کشیدہ ہے۔ امریکہ اور ایران کے رہنماؤں میں لفظی جنگ جاری ہے اور دونوں ایک دوسرے پر حملوں کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔
8
وائٹ ہاؤس سے ٹرمپ انٹرنیشنل ہوٹل تک ہونے والے مارچ میں شریک افراد نے نعرے بلند کرنے کے لیے میگا فون کا استعمال کیا۔