رسائی کے لنکس

”اسپائیڈر مین“ سڈنی میں گرفتار


آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں پولیس نے فرانسیسی کرتب باز الین رابرٹ، جو ”اسپائیڈر مین“ کے نام سے مشہور ہے، کو بغیر رسوں یا دوسرے آلات کی مدد سے ایک 57 منزلہ عمارت پر چڑھنے کے بعد گرفتار کر لیا تاہم اس کے خلاف فرد جرم عائد نہیں کی گئی ہے۔

48 سالہ رابرٹ 20 منٹ میں عمارت کی بالائی منزل پر پہنچا اور یہ منظر درجنوں افراد نے دیکھا۔

گذشتہ برس رابرٹ کو اسی انداز میں سڈنی میں واقع رائل بینک آف اسکاٹ لینڈ کی 41 منزلہ عمارت سر کرنے پر تقریباً 750 ڈالر کا جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔ رابرٹ اپنی ویب سائٹ پر شائع کردہ معلومات میں دعویٰ کرتا ہے کہ وہ مختلف ممالک میں 70 سے زائد اونچی عمارتیں سر کر چکا ہے۔

XS
SM
MD
LG