رسائی کے لنکس

’آئی فون‘ کی نگرانی سے متعلق سوفٹ وئیر کا علم نہیں: ایپل


رواں ہفتے جرمنی کے ہفتہ وار نیوز میگزین ڈیر سپیگل میں شائع کی جانے والی ایک رپورٹ کے مطابق امریکی خفیہ ادارے ’این ایس اے‘ کے ایک یونٹ نے بطور ِخاص ایک ایسا سوفٹ وئیر تیار کیا جس سے کمپیوٹرز کے ساتھ ساتھ موبائل فونز کا ڈیٹا حاصل کیا جا سکے۔

ایپل کی جانب سے منگل کے روز یہ بیان جاری کیا گیا کہ ایپل کے ادارے نے کبھی بھی این ایس اے کے ساتھ مل کر ’ڈراپ آؤٹ جیپ‘ نامی ایسا کوئی سسٹم نہیں بنایا جس سے سمارٹ فون ’آئی فون‘ کی نگرانی کی جا سکے۔ ایپل کا کہنا تھا کہ کسی بھی ادارے کی جانب سے ایسی کوئی کاوش ’ایپل‘ کے علم میں نہیں جو آئی فون کی نگرانی کی کوشش کرے۔

رواں ہفتے جرمنی کے ہفتہ وار نیوز میگزین ڈیر سپیگل میں شائع کی جانے والی ایک رپورٹ کے مطابق امریکی خفیہ ادارے ’این ایس اے‘ کے ایک یونٹ نے بطور ِ خاص ایک ایسا سوفٹ وئیر تیار کیا جس سے کمپیوٹرز کے ساتھ ساتھ موبائل فونز کا ڈیٹا حاصل کیا جا سکے۔

رپورٹ میں این ایس اے کا ایک ایسا گرافک بھی شائع کیا گیا تھا جس پر 2008ء کی تاریخ درج ہے اور جس میں ’ڈراپ آؤٹ جیپ‘ نامی سوفٹ وئیر کی نشاندہی کی گئی ہے جس سے آئی فونز سے ڈیٹا حاصل کیا جا سکتا ہے جس میں فون کی ’کانٹیکٹ لسٹ‘ شامل ہے۔

اتوار کو سامنے آنے والی اس رپورٹ میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ آیا ایپل نے اس معاملے میں امریکی خفیہ ادارے این ایس اے کی معاونت کی ہے یا نہیں۔

آئی فون دنیا بھر میں 2007ء میں متعارف کرایا گیا تھا جس کے بعد سے دنیا بھر میں موبائل فون کا انداز بدل گیا۔

ایپل کے ادارے کی جانب سے شائع کردہ ایک بیان کے مطابق، ’ایپل نے کبھی بھی امریکی خفیہ ادارے این ایس اے کے ساتھ مل کر کسی بھی پروڈکٹ کے بارے میں ایسی کوئی معاونت نہیں دی ہے۔ اس کے علاوہ ایپل اس امر سے بھی لاعلم ہے کہ آیا این ایس نے مبینہ طور پر ایپل کی کسی بھی پروڈکٹ کی نگرانی کے لیے کوئی سسٹم بنایا ہے یا نہیں‘۔
XS
SM
MD
LG