رسائی کے لنکس

پاکستانی امریکی پل کا کردار کررہے ہیں، اعزاز چودھری


 امریکہ کے لیے پاکستانی سفیر اعزار چودھری ۔۔ اپنا کنونش آرلینڈو
امریکہ کے لیے پاکستانی سفیر اعزار چودھری ۔۔ اپنا کنونش آرلینڈو

اعزاز چودھری کا کہنا تھا کہ پاکستانی سفارت خانہ اور تمام قونصل خانوں کو  جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کر دیا ہے۔

امریکہ کے لیے پاکستان کے سفیر اعزار چودھری نے ریاست فلوریڈا کے شہر آرلینڈو میں اپنا کے سالانہ کنونشن کا دورہ کپا۔ اس 40 ویں سالانہ کنونشن میں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے ایک خصوصی قونصلر کیمپ لگایا گیاہے۔

پاکستانی امریکن ڈاکٹرون کی تنظیم اپنا کے سالانہ کنونشن نے موقع پر لگائے گئے اس کیمپ میں پاکستانی امریکنز کو کئی طرح کی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔

کنونشن میں تقریر کرتے ہوئے پاکستانی سفیر نے کہا کہ کیمپ میں دستاویزات اور قانونی کاغذات کی تصدیق کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے تاکہ پاکستانی کہیں اور جائے بغیر اس سے فائد ہ اٹھا سکیں۔

انہوں نے بتایا کہکیمپ میں کئی پاکستانی امریکن رضاکارانہ خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

اعزاز چودھری کا کہنا تھا کہ پاکستانی سفارت خانہ اور تمام قونصل خانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کر دیا ہے۔

انہوں نے امریکہ میں مقیم پاکستانیوں اور پاکستانی امریکنز کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے قول و عمل سے دونوں ملکوں کے درمیان پل کا کام کر رہے ہیں اوروہ غلط فہمیاں دور کرنے اور دونوں ملکوں کے لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے میں اہم کر دار ادا کرسکتے ہیں۔

اپنا پاکستان سے تعلق رکھنے والے امریکی ڈاکٹروں کی ایک تنظیم ہے جو امریکہ کے مختلف شہروں میں اپنی سالانہ تقریبات کا انعقاد کرتی ہے۔

ان تقریبات کا مقصد پاکستانی کمیونٹی کو ایک دوسرے سے ساتھ مل بیٹھنے کا موقع فراہم کرنا اورفلاحی سرگرمیوں کو آگے بڑھانا ہے۔ اس موقع مختلف عنوانات کے تحت پروگرام منعقد کیے جاتے ہیں۔

اس بار یہ تقریبات 5 سے 9 جولائی تک فلوریڈیا کے شہر آرلینڈو میں کی گیئں۔

اپنا کنونشن میں لگائے گئے سپیشل قونصلر کیمپ میں پاکستانی سفیر اعزاز چودھری کی تقریب کا ایک اقتباس۔۔

امریکہ میں پاکستانی نژاد ڈاکٹرز کا سالانہ کنونشن
please wait

No media source currently available

0:00 0:01:40 0:00

XS
SM
MD
LG