رسائی کے لنکس

عرب لیگ اقوامِ متحدہ سے فلسطین کو تسلیم کرنے کا مطالبہ کرے گی


Pembawa acara piala Oscar 2013, komedian Seth MacFarlane, membacakan nominasi-nominasi penghargaan Academy Awards ke-85 di Beverly Hills, California (10/1). (Invision)
Pembawa acara piala Oscar 2013, komedian Seth MacFarlane, membacakan nominasi-nominasi penghargaan Academy Awards ke-85 di Beverly Hills, California (10/1). (Invision)

عرب لیگ نے اعلان کیا ہے کہ تنظیم اقوامِ متحدہ سے فلسطین کو ایک آزاد ریاست کی حیثیت سے تسلیم کرنے کا مطالبہ کرے گی۔

مذکورہ فیصلہ کا اعلان عرب ممالک کی نمائندہ تنظیم کے قطر میں جاری اجلاس کے بعد لیگ کے سربراہ نبیل العرابی نے جمعرات کے روز کیا۔ واضح رہے کہ اسرائیل، امریکہ اور کئی یورپی ممالک فلسطین کو اقوامِ متحدہ سے آزاد ریاست تسلیم کرانے کے منصوبے کی مخالفت کر رہے ہیں۔

عرب لیگ کے سربراہ نے یہ واضح نہیں کیا کہ ان کی تنظیم اقوامِ متحدہ کے پاس اس ضمن میں درخواست کب دائر کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ تاہم فلسطینی اتھارٹی نے گزشتہ ماہ اعلان کیا تھا کہ وہ عالمی ادارے سے رواں برس ستمبر میں فلسطین کو آزاد ریاست کی حیثیت سے تسلیم کرنے کی درخواست کرے گی۔

اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی کے درمیان براہِ راست مذاکرات کا سلسلہ گزشتہ برس معطل ہوگیا تھا۔ تعطل کی بنیادی وجہ فلسطینی حکام کی جانب سے اسرائیل سے ان علاقوں میں یہودی بستیوں کی تعمیر روکے جانے کا مطالبہ کرنا تھا جنہیں وہ مستقبل کی فلسطینی ریاست میں شامل کرنا چاہتے ہیں۔

اسرائیل کا موقف ہے کہ اقوامِ متحدہ سے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرانے کی کوشش سے دو طرفہ مذاکرات کے ذریعے تنازعہ کے حل کی کوششوں کو نقصان پہنچے گا۔

امریکہ اور کچھ یورپی ممالک کا بھی اصرار ہے کہ مذاکرات ہی تنازعہ کے دو ریاستی حل کا واحد راستہ ہیں۔

XS
SM
MD
LG