رسائی کے لنکس

ارجنٹائن میں جینیاتی طور پر تبدیل گندم کی پیداوار کی اجازت


وزارتِ زراعت کے سائنسی کمیشن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے گندم کی ایک ایسی قسم کی اجازت دی ہے جو خشک سالی کے دوران بھی اگ سکتی ہے۔ (فائل فوٹو)
وزارتِ زراعت کے سائنسی کمیشن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے گندم کی ایک ایسی قسم کی اجازت دی ہے جو خشک سالی کے دوران بھی اگ سکتی ہے۔ (فائل فوٹو)

ارجنٹائن جینیاتی طور پر تبدیل شدہ گندم کی پیداوار اور کھپت کی اجازت دینے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔

بیونس آئیرس میں واقع وزارتِ زراعت کے سائنسی کمیشن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے گندم کی ایک ایسی قسم کی اجازت دی ہے جو خشک سالی کے دوران بھی اگ سکتی ہے۔

ارجنٹائن گندم کی پیداوار کرنے والا دنیا کا چوتھا بڑا ملک ہے۔

کمیشن نے بیان میں مزید کہا ہے کہ یہ دنیا میں خشک سالی برداشت کرنے والی پہلی گندم کی جینیاتی تبدیلی ہے۔

دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ جینیاتی تبدیلی والی گندم کے بارے میں صارفین صحت اور ماحول سے متعلق خدشات کا شکار ہیں۔

کمیشن نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جینیاتی طور پر تبدیل شدہ گندم کی منظوری برازیل میں بھی دی جا سکتی ہے۔

برازیل گندم کے حوالے سے ارجنٹائن کا سب سے بڑا صارف ہے۔ ارجنٹائن نے ​2019 اپنی 45 فی صد گندم برازیل کو برآمد کی تھیں۔

ارجنٹائن برازیل کے علاوہ انڈونیشیا، چلی اور کینیا کو بھی گندم برآمد کرتا ہے۔

جینیاتی خلیوں میں تبدیلی سے لاعلاج امراض کا علاج
please wait

No media source currently available

0:00 0:02:05 0:00

گندم کی یہ قسم ایچ بی فور ملک کی بائیو ٹیکنالوجی کی کمپنی 'بایئو سیریس' نے تیار کی ہے۔

کمپنی کے سی ای او فریڈریکو ٹروسو نے کہا ہے کہ ہماری ارجنٹائن میں ایچ بی فور قسم کی گندم دنیا بھر میں زیادہ فصل کی پیداوار کے لیے اہم ہے۔ اس سے پیداوار میں بھی اضافہ ہوگا اور ماحول بھی بہتر ہو گا۔

نیشنل سیڈز انسٹی ٹیوٹ میں موجود کمیٹی کے ماہرین نے حکومت کی جانب سے اس قسم کی منظوری پر اپنے خدشات کا اظہار کیا ہے۔

جمعرات کو ایک خط میں انہوں نے لکھا کہ کسی بھی ملک نے اب تک جینیاتی طور پر تبدیل شدہ گندم کی منظوری اس لیے نہیں دی کیوں کہ مقامی اور بیرون صارفین میں یہ غیر مقبول ہے اور اسے عام گندم کی پیداوار سے علیحدہ رکھنا بھی مشکل ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ برازیل کی جانب سے منظوری کا یہ مطلب نہیں ہے کہ بیکریاں، کارخانے اور عام صارف بھی اسے قبول کر لیں گے۔

ماہرین نے اس بات کا اقرار کیا کہ ایچ بی فور ایک سائنسی ایجاد ہے جس کے باعث گندم کے ساتھ ساتھ سویابین، دالیں اور دیگر فصلوں کی پیداوار بھی بڑھائی جا سکتی ہے۔

ماہرین کے مطابق عشروں کے تجربات کے بعد تیار کی گئی ایچ بی فور گندم قحط زدہ حالات میں 20 فی صد زیادہ پیداوار دیتی ہے۔

XS
SM
MD
LG