رسائی کے لنکس

بلو چستان کی ترقی پاکستان کی تر قی ہے، جنر ل باجوہ


آرمی چیف جنرل باجوہ گوادر میں پینے کے پانی کے پانٹ کا سنگ بنیاد رکھ رہے ہیں۔
آرمی چیف جنرل باجوہ گوادر میں پینے کے پانی کے پانٹ کا سنگ بنیاد رکھ رہے ہیں۔

پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ بلوچستان کی تر قی پاکستان کی تر قی ہے اور پاک فوج صوبے کی سماجی اور اقتصادی تر قی میں بھر پور تعاون کرے گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی ار کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اتوار کو گوادر کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے سوئزر لینڈ اور عر ب امارات کی مالی مدد سے گوادر کےلئے پانی صاف کرنے کے پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھا۔

جنر ل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر کہا کہ بلوچستان میں امن کی بحالی اور صوبے کی ترقی و خوشحالی کےلئے تمام تر اقدامات صوبائی حکومت کے مشورے سے اُٹھائے جائیں گے ۔

انہوں نے خو شحال بلوچستان پروگرام کے تحت صوبے میں جاری ترقیاتی اسکیموں کا ذ کر کیا اور کہا کہ ان تر قیاتی اسکیموں کی بدولت صوبے کے لوگوں کی زندگی میں تبدیلی آئے گی اور یہ خطہ کاروباری سر گرمیوں کا مر کز ثابت ہوگا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق واٹرپلانٹ 4.4 ملین گیلن پانی روزانہ کی بنیاد پرفراہم کرے گا اور پلانٹ کی استعداد کار بڑھاکر 8.8 ملین بھی کی جاسکتی ہے جب کہ واٹر پلانٹ 6 سے 8 ماہ کی مدت میں مکمل کر لیاجائے گا۔

بلوچستان کے ساحلی اضلاع تر بت، پنجگور، گوادر اوردیگر میں طویل خشک سالی کے باعث بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے گوادر شہر میں گزشتہ سال سے پینے کے پانی کی شدید قلت ہے اور شہر کے مکین ڈیڑھ کلومیٹر دور سے ٹینکروں کے ذریعے لایا جانے والا پینے کا پانی پندرہ سے دوہزار روپے میں خر ید کر گزارہ کر تے ہیں ۔

اربوں ڈالر مالیت کی پاک چین اقتصادی راہدار ی منصوبے میں گوادار کو بنیادی حیثیت حاصل ہے۔ تاہم اس شہر میں پانی کی قلت کا مسئلہ اکثر و بیشتر سامنے آتا رہتا ہے ۔

XS
SM
MD
LG