رسائی کے لنکس

logo-print

تحریک لبیک رہنماؤں کی گرفتاری ایک واضح پیغام ہے


تحریک لبیک پاکستان کے رہنما خادم حسین رضوی۔ فائل فوٹو

تحریک لبیک پاکستان کے رہنما مولانا خادم حسین رضوی اور پارٹی کے دوسرے لیڈروں کی گرفتاری اور اسکے رد عمل کے بارے میں وائس آف امریکہ کے پروگرام جہاں رنگ میں میزبان قمر عباس جعفری سے گفتگو کرتے ہوئے دو تجزیہ کاروں سلمان عابد اور بریگیڈیر عمران ملک کا کہنا تھا کہ یہ پکڑ دھکڑ ان تمام گروپوں اور لوگوں کے لئے ایک واضح پیغام ہے جو ریاست کے اختیار کو چیلنج کرنا اور ریاست کے اندر ایک ریاست قائم کرنا چاہتے ہیں۔ ان تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ ان گرفتاریوں کے بعد جو صورت حال سامنے آرہی ہے اس سے پتہ چلتا ہے کہ ان اقدامات کو نہ صرف عام لوگوں کی حمایت حاصل ہے بلکہ حکومت کی مخالف اپوزیشن نے بھی اس حوالے سے خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ سلمان عابد کا کہنا تھا:

please wait

No media source currently available

0:00 0:04:41 0:00

فیس بک فورم

XS
SM
MD
LG