رسائی کے لنکس

فرانس : مظاہرے اور احتجاج چھوٹے شہروں تک پہنچ گئے


 پیرس کے ایک مضافات میں ایک مظاہرے میں شریک نوجوان کو پولیس گرفتار کررہی ہے ، فوٹو اے ایف پی، 27 جون 2023
پیرس کے ایک مضافات میں ایک مظاہرے میں شریک نوجوان کو پولیس گرفتار کررہی ہے ، فوٹو اے ایف پی، 27 جون 2023

فرانس میں پولیس کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے شمالی افریقی نژاد نوجوان کی ہلاکت اور اسکی تدفین کے بعد بھی پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ اور یہ مظاہرے اور احتجاجات اب فرانس کے چھوٹے قصبوں تک پہنچ رہے ہیں۔

فرانس کے ایک خوبصورت قصبے کیو سارک کے مئیر 100 یا کچھ زیادہ لوگوں کی پارٹی میں ایک خوشگوار شام گزار کر اپنے گھر جارہے تھے تو ان کے فون کی گھنٹی بجی اور انہیں پتہ چلا کہ شہری بد امنی جو پیرس کے مضافات میں سینکڑوں کلومیٹر دور ایک نوجوان کی پولیس کی شوٹنگ میں ہلاکت کے بعد شروع ہوئی تھی، اب ان کے قصبے کے پرسکون ماحول تک بھی پہنچ گئی ہے۔

مئیر نے بتایا کہ تیزی سے کئے جانے والے "وار کرو اور فرار ہو جاؤ' کےانداز کے ایک حملے میں بظاہر چار افراد پر مشتمل گروپ نے , ڈی لاگیر روڈ پر مقامی پولیس کی ایک بیرک پر طاقتور آتشبازی سے حملہ کیا ۔ اس کے دھاتی شٹر مڑ گئے اور وہاں صنوبر کے درختوں کو آگ لگا دی گئی۔

ایسو سی ایٹڈ پریس نے فرانس کے ان شہروں، قصبوں اور دیہات کی ایک فہرست مرتب کی ہے، جہاں عہدیداروں نے بد امنی کی اطلاعات دی ہیں۔ اس فہرست میں297نام شامل ہیں۔ اور اس میں انگریزی کے حروف تہجی میں شامل یو، ایکس اور زی کے علاوہ حروف تہجی کے ہر حرف کی نمائندگی موجود ہے۔

ان میں پیرس کے مغرب میں دریائے سین کے موڑ پر واقع قصبے آچرس سے لیکر، جہاں آتشزدگی اور تباہی کی وجہ سے ٹاؤن ہال کو بند کرنے پر مجبور ہونا پڑا، اوٹز تک کے قصبے اور شہر شامل ہیں جو جرمنی اور لکسمبرگ سے ملنے والی فرانس کی مشرقی سرحد کے قریب واقع ہیں ۔ وہاں ایک میکڈانلڈ کو نظر آتش کردیا گیا۔ بھڑکتے ہوئے شعلوں کی ویڈیوز،سوشل نیٹ ورکس پر شئیر کی گئیں۔

پیرس کے ایک مضافات میں پولیس مظاہروں کے دوران ایک کار کو لگنے والی آگ بجھا رہی ہے ، فوٹو اے ایف پی ، 29 جون 2023
پیرس کے ایک مضافات میں پولیس مظاہروں کے دوران ایک کار کو لگنے والی آگ بجھا رہی ہے ، فوٹو اے ایف پی ، 29 جون 2023

نارمنڈی کے بائیس سو کی آبادی کے گاؤں روگلاس کے مئیر آفس کے مطابق ایک سپر مارکیٹ کے باہر راکٹ فائر کئے گئے اور آگ بھڑک اٹھی۔

جنوب میں پورٹ سینٹ لوئی ڈی رہون میں جہاں دریائے رہون بحیرہ روم میں گرتا ہے ایک اسکول کی منی بس اور کچرے کے لگ بھگ 30 ڈبوں میں آگ لگا دی گئی ، ٹاؤن ہال کی دیواروں پر بے ڈھنگی تصویریں بنادی گئیں اور کپڑے کی ایک دوکان کی کھڑکی توڑنے کے لئے گیس کی بوتل استعمال کی گئی۔

اسی قسم کے واقعات کی فرانس کے دوسرے شہروں اور قصبوں سے بھی اطلاعات ملی ہیں۔ لیکن بہرحال فرانس کے سارے ہی بڑے قصبوں میں صورت حال زیادہ بری نہیں رہی۔

تاہم لا ایگل ٹاؤن کے مئیر وین ہورنےکہتے ہیں کہ جب آپ قومی سطح پر تجزیہ کریں تو یہ درست ہے کہ سوالات تواٹھتے ہیں۔ لاایگل ٹاون میں تین کاروں کو آگ لگا دی گئی تھی، جبکہ اٹھارہ مقامات پر آتشزدگی ہوئی اور اسٹوروں کی کھڑکیوں پر حملے کئے گئے۔

(اس رپورٹ کا مواد اے ایف پی سے لیا گیا ہے )

XS
SM
MD
LG